• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چینی صدر جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے : رپورٹ

چینی صدر جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے : رپورٹ

by امت ڈیسک
31/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: چینی صدر شی جن پنگ کے اگلے ہفتے بھارت کی میزبانی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کی امید نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم لی کیانگ بیجنگ کے نمائندے کے طور پر نئی دہلی میں 9 سے 10 ستمبر کے درمیان ہونے والی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ تاہم بھارت کی طرف سے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں وزارت خارجہ نے بھی سربراہی اجلاس میں شی جن پنگ کی عدم شرکت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔

روسی صدر پوتن پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ وہ نئی دہلی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ ان کی جگہ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف ماسکو کی نمئندگی کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس کو صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر بائیڈن کے لیے اپنے تعلقات کو بہتر کرنے کے ایک موقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو مختلف تجارتی اور جغرافیائی سیاسی تنازعات کی وجہ سے انتہائی کشیدہ ہیں۔ شی کی بائیڈن کے ساتھ آخری ملاقات اور بات چیت نومبر 2022 میں انڈونیشیا کے بالی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران ہوئی تھی۔

وہیں پی ایم نریندر مودی اور صدر شی نے گزشتہ ہفتے جوہانسبرگ میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی تھی۔ جس دوران مودی نے سرحدی کشیدگی کے حل نہ ہونے والے مسائل پر بھارت کے خدشات کو اجاگر کیا تھا۔ پی ایم مودی نے اس بات کا بھی اعادہ کیا تھا کہ سرحدی علاقوں میں امن و سکون اور ایل اے سی کے احترام سے ہی بھارت اور چین کے تعلقات معمول پر آسکتے ہیں۔ دونوں رہنماوں نے کشیدگی میں کمی کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کرنے پر بھی اتفاق کیا تھا۔واضح رہے کہ بھارت اور چین کے تعلقات گزشتہ تین سالوں سے سرحدی تعطل کا شکار ہے اور ایل اے سی پر کشیدگی کی وجہ سے دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔ دونوں فریقین نے 2020 سے مشرقی لداخ میں سرحدی مسائل کو حل کرنے کے لیے اب تک بات چیت کے 19 دور کرچکے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عمر عبداللہ علیحدہ زوجہ کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ ادا کرے: دلی ہائی کورٹ

Next Post

پنڈت مہاجر ملازمین کیلئے 6000 آسامیاں اور 6000 مکانات کی منظوری ،کچھ مکانات تعمیر باقی پائپ لائن میں

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
کشمیری پنڈت ملازمین کا اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج

پنڈت مہاجر ملازمین کیلئے 6000 آسامیاں اور 6000 مکانات کی منظوری ،کچھ مکانات تعمیر باقی پائپ لائن میں

ملک میں بڑھتے سائبر جرائم کے بیچ چیف جسٹس آف انڈیا کی جانب سے ایڈ وائزری جاری

ملک میں بڑھتے سائبر جرائم کے بیچ چیف جسٹس آف انڈیا کی جانب سے ایڈ وائزری جاری

بڈگام میں سی آر پی ایف گاڑی حادثے کا شکار، آٹھ اہلکار زخمی

بڈگام میں سی آر پی ایف گاڑی حادثے کا شکار، آٹھ اہلکار زخمی

چھوٹا امرناتھ یاترا ایک دہائی کے بعد بانڈی پورہ میں دوبارہ شروع

چھوٹا امرناتھ یاترا ایک دہائی کے بعد بانڈی پورہ میں دوبارہ شروع

اونتی پورہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان از جان، دوسرا زخمی

اننت ناگ میں بجلی کرنٹ لگنے سے شخص کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »