امت نیوز ڈیسک //
سرینگر // ملک میں بڑھتے سائبر جرائم کے بیچ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نے وکلاءاو ر دیگر شراکت داروں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی ایک جعلی ویب سائٹ کے بارے میں محتاط رہے اور کسی بھی مالیاتی لین دین کے معاملے میں خود کو نہ پھنسائیں ۔ ملک میں سائبر جرام میں کافی حد تک اضافہ ہو گیا ہے اور آئے روز سائبر جرائم کے معاملات سامنے آتے ہیں ۔ اس صورتحال کے چلتے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نے وکلاءاو ر دیگر شراکت داروں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے نام سے بنائی گئی جعلی وئب سائٹ کے بارے میں آگاہ رہیں اور اس پر ہونے والی کسی بھی قسم کی سرگرمی سے بچیں ۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے ایک پبلک نوٹس بھی جاری کیا ہے۔










