امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 02 ستمبر :سری نگر کے ڈل گیٹ علاقے میں ہفتہ کی دوپہر ایک نوجوان کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا جبکہ کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ آج دوپہر ڈل گیٹ کے چنار باغ علاقے میں جھگڑے کے دوران لڑکے پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لڑکا موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ لڑکے کی شناخت برہان نثار ساکنہ کونخان ڈلگیٹ کے نام سے ہوئی ہے۔









