• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مراکش میں قیامت صغریٰ برپا ، زلزلے سے اموات کی تعداد 800 سے متجاوز

مراکش میں قیامت صغریٰ برپا ، زلزلے سے اموات کی تعداد 800 سے متجاوز

by امت ڈیسک
09/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
رباط: (دنیانیوز) مراکش میں آنیوالے قیامت خیز زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی جبکہ سینکڑوں افراد زخمی اور درجنوں تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مراکش سے 44 میل دور جنوب مغرب تھا اور گہرائی زیر زمین 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

مراکش کے سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور ایساویرا میں محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے آیا، زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ طاہر کیاجارہاہے ۔

خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے سے 329 زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ زیادہ تر جانی و مالی نقصان صوبائی علاقوں میں زلزلے کے مرکز کے قریب ہوا۔

مراکش کی وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور طبی مراکز میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے خون کے عطیات کی اپیل جاری کی ہے۔

مقامی آفیسر کا بتانا ہے کہ زلزلے سے زیادہ نقصان پہاڑی علاقوں میں ہوا جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق تازہ زلزلے کو مملکت کی تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ قرار دیا گیا ہے جس سے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اور عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق زلزلے کے مرکز کے قریب ترین بڑے شہر کے رہائشیوں نے بتایا کہ پرانے شہر میں کچھ عمارتیں منہدم ہوگئیں ، یہ علاقہ اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کی فہرست میں شامل ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم "ایکس” پر کچھ اکاؤنٹس نے زلزلے کے پہلے لمحات دکھائے پوسٹ کیے، پلیٹ فارم پر پوسٹ کیے گئے ویڈیو کلپس میں لوگوں کو سڑکوں اور عمارتوں میں لرزتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

دوسری جانب مراکش کے ہمسایہ ملک الجیریا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مراکش کی فوج نے آفٹر شاکس کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔

عالمی رہنماؤں کا ردعمل

مراکش میں زلزلے کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں انسانی ہلاکتوں اور بے شمارعمارات کی تباہی کے بعد بیرونی دنیا کے بہت سے ممالک اور ان کے رہنماؤں نے مراکش کے ساتھ افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔

فرانس کے صدر میکرون اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ اس ہلاکت خیز قدرتی آفت کے بعد یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں اتنی زیادہ انسانی ہلاکتوں پر گہرا دکھ ہوا ہے۔

اسی طرح جرمنی کے چانسلر اولاف شولس اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان بے بھی زلزلے سے تباہی پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 4 فروری 2004 کو بھی رباط سے 400 کلومیٹر شمال مشرق میں الحسیمہ صوبے میں 6.3 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 628 افراد ہلاک اور شدید مادی نقصان ہوا تھا۔

29 فروری 1960 کو ایک زلزلے نے ملک کے مغربی ساحل پر واقع اغادیر شہر کو تباہ کر دیا، جس سے 12,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے اور شہر کی ایک تہائی آبادی متاثر ہوئی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ضوابط کی تکمیل پر بھارت نام تسلیم کرلیا جائے گا: اقوام متحدہ

Next Post

ایڈوکیٹ بابر قادری قتل کیس سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ روپئے انعام

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
Next Post
ایڈوکیٹ بابر قادری قتل کیس سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ روپئے انعام

ایڈوکیٹ بابر قادری قتل کیس سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ روپئے انعام

جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کو نصابی کتب تجویز کرنے کا اختیار : ہائی کورٹ

جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کو نصابی کتب تجویز کرنے کا اختیار : ہائی کورٹ

کشمیر میں گرفتار علماء نوجوانوں کو اُکسا رہے تھے: وجے کمار

وی وی آئی پی ٹریفک کے دوران سیول ٹریفک کو نہیں روکا جائے گا: وجیے کمار

مراکش میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز، تین روزہ قومی سوگ کا اعلان

مراکش میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز، تین روزہ قومی سوگ کا اعلان

چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری، دل کا دورہ پڑنے سے 6 افراد کی موت

چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری، دل کا دورہ پڑنے سے 6 افراد کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »