• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پارلیمنٹ میں مسلم ایم پی کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال ، عمر، التجا نے کی مذمت

پارلیمنٹ میں مسلم ایم پی کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال ، عمر، التجا نے کی مذمت

by امت ڈیسک
22/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر): بھارت کی پارلیمانی تاریخ میں شرمسار کرنے والا واقعہ گزشتہ روز اُس وقت پیش آیا جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمان رمیش بدھوری نے ریاست اتر پردیش کی امروہہ سے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی نمائندگی کرنے والے رکن پارلیمان دانش علی کے خلاف جارحانہ تبصرے کا استعمال کیا۔ اس نے دانش علی کو ’’مسلم اگروادی‘‘ (مسلم دہشت گرد)،’’بھڑوا‘‘ (دلال) اور ’’کٹوا‘‘ (ختنہ کیا ہوا) کہا۔ دیگر ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر کے سیاسی لیڈران بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

رکن پارلیمان کے مسلم مخالف تبصرہ پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھڑوا، کٹوا، مُلا آتنگ وادی (دہشت گرد)۔ اس نفرت انگیز ’محترم‘ ایم پی کی زبان کتنی آسانی سے پھسل جاتی ہے! مسلمانوں کے خلاف نفرت کو اب آسان اور عام بنا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایسا ماضی میں کبھی نہیں دیکھا گیا۔‘

عمر عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ ’’وہ مسلمان جو بی جے پی کو اپنی پارٹی کے طور پر پہچانتے ہیں، نفرت کی اس سطح کے ساتھ ساتھ کیسے رہ سکتے ہیں؟‘‘ ادھر، جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کی دختر اور اُنکی میڈیا مشیر نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بی جے پی کے سابق وزراء ہرشوردان اور آر ایس پرساد کے قہقہے پر سوال اٹھایا ہے۔

التجا کا کہنا تھا کہ ’’دو سابق مرکزی وزراء اپنے ایک ساتھی کی جانب سے ایک مسلم ایم پی کو – بھڈوا، کٹوا اور ملا آتنک وادی کہنے پر قہقہے لگا رہے ہیں۔‘‘ التجا مفتی نے بی جے پی کی مسلم مخالف آئیڈیولاجی کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا: ’’کیا بھارت میں ہندوؤں کی اکثریت کو اس بات سے کوئی اعتراض نہیں ہے کہ ہم مسلمانوں کے خلاف اس نفرت کو اب نارمل کیا جا رہا ہے”.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

میں رات بھر سو نہیں سکا: کنور دانش علی

Next Post

میرواعظ کی قیادت میں جامع مسجد میں پرامن طریقے سے نماز ادا کی گئی : صوبائی کمشنر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
Next Post
میرواعظ کی قیادت میں جامع مسجد میں پرامن طریقے سے نماز ادا کی گئی : صوبائی کمشنر

میرواعظ کی قیادت میں جامع مسجد میں پرامن طریقے سے نماز ادا کی گئی : صوبائی کمشنر

قاضی گنڈ دلدوز سڑک حادثہ میں مزید تین افراد چل بسے

قاضی گنڈ دلدوز سڑک حادثہ میں مزید تین افراد چل بسے

اننت ناگ سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار کی موت

اننت ناگ سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار کی موت

بھارت نے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر تنقید

بھارت نے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر تنقید

رمیش بدھوڑی کو بی جے پی کی وجہ بتاؤ نوٹس

رمیش بدھوڑی کو بی جے پی کی وجہ بتاؤ نوٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »