• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرینگر میں کور کمانڈر اور پولیس چیف کی سربراہی میں مشترکہ سکیورٹی میٹنگ

سرینگر میں کور کمانڈر اور پولیس چیف کی سربراہی میں مشترکہ سکیورٹی میٹنگ

by امت ڈیسک
25/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: فوج کی چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی اور جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے پیر کو سرینگر کے بادامی باغ فوجی چھاﺅنی میں ایک سکیورٹی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔اس غیر معمولی اہمیت کی حامل میٹنگ میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ انسداد دراندازی اور انسداد دہشت گردی گرڈ کو مضبوط کرنے کی خاطر طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ چنار کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی اور پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کی سربراہی میں پیر کے روز بادامی باغ فوجی چھاونی میں جموں وکشمیر کے سکیورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران انسداد دراندازی گرڈ کو مضبوط کرنے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا ۔دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ میٹنگ کے دوران کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں کور کمانڈر اور پولیس سربراہ کو جانکاری فراہم کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران کور کمانڈر اور پولیس چیف نے آفیسروں کو ہدایت دی کہ عسکریت پسندوں اور ان کے سہولیت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں امن و امان کو مضوط کرنے کے لئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران ایل او سی پر سکیورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق کور کمانڈر اور پولیس سربراہ کو ایل او سی پر فوج کی تعیناتی کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کسی کو بھی اس طرف آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پولیس سربراہ نے کہا کہ عسکریت پسندوں اور ان کے معاونین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل کی وجہ سے ہی عسکریت پسندوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران کشمیر صوبے کی سکیورٹی صورتحال کا ازسر نو جائزہ لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ جموں وکشمیر میں سکیورٹی گرڈ کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کو بھی فعال کیا جائے گا تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اس میٹنگ کے دوران اہم فیصلے لئے گئے۔بتادیں کہ یہ میٹنگ گڈول کوکرناگ میں ہوئی تصادم آرائی کے تناظر میں منعقد ہوئی جس دوران اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ گڈول کوکر ناگ میں سات روز تک جاری رہنے والی جھڑپ میں تین اعلیٰ آفیسران جاں بحق ہوئے تھے۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر بی جے پی کی پارٹی ہائی کمان کے ساتھ دہلی میں میٹنگ

Next Post

کولگام پولیس نے ‘ہٹ اینڈ رن کیس’ کو حل کرکے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
کولگام پولیس نے ‘ہٹ اینڈ رن کیس’ کو حل کرکے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کیا

کولگام پولیس نے 'ہٹ اینڈ رن کیس' کو حل کرکے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کیا

سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کیخلاف جموں کشمیر پولیس کی نظر

سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کیخلاف جموں کشمیر پولیس کی نظر

پی ڈی پی یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ کا پاسپورٹ ضبط

پی ڈی پی یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ کا پاسپورٹ ضبط

بڈگام میں چار مشتبہ افراد گرفتار، 3 پستول برآمد: فوج

بڈگام میں چار مشتبہ افراد گرفتار، 3 پستول برآمد: فوج

جموں: ایس آئی اے نے سابق ملی ٹینٹ معاون کے گھر کی تلاشی لی

جموں: ایس آئی اے نے سابق ملی ٹینٹ معاون کے گھر کی تلاشی لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »