• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حدبندی کمیشن کی مجوزہ سفارشات: جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے یکسر مسترد

حدبندی کمیشن کی مجوزہ سفارشات: جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے یکسر مسترد

by امت ڈیسک
20/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں نے منجملہ طور حدبندی کمیشن کی سفارشات کو یکطرفہ اور تعصب پر مبنی قرار دیتے ہوئے انہیں ناقابل قبول قرار دیا۔ اس ضمن میں سیاسی لیڈروں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجاویز ناقابل قبول ہیں اور انہیں مسترد کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے سفارشات کو مسترد کرتے کہا کہ ناقابل قبول ہیں. کمیشن کی سفارشات منظر عام پر آنے کے فوراً بعد ٹویٹر پر لکھا "حد بندی کمیشن کی سفارشات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔ یہ تعصب پر مبنی ہیں۔ جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کے لیے یہ بہت بڑا صدمہ ہے۔”

The recommendations of the delimitation commission are totally unacceptable. They reek of bias. What a shock for those who believe in democracy.

— Sajad Lone (@sajadlone) December 20, 2021

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نےبھی سفارشات مسترد کرتے ہوئے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، "حد بندی کمیشن کے بارے میں میرے خدشات غلط نہیں تھے۔ وہ مردم شماری کو نظر انداز کرکے اور ایک خطے کے لیے 6 اور کشمیر کے لیے صرف ایک نشستیں تجویز کرکے لوگوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔” قابل ذکر بات یہ ہے کہ محبوبہ نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کے حد بندی کمیشن کو "بی جے پی کا کمیشن” قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اس پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔

This commision has been created simply to serve BJPs political interests by dividing people along religious & regional lines. The real game plan is to install a government in J&K which will legitimise the illegal & unconstitutional decisions of August 2019.

— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) December 20, 2021

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر، سید محمد الطاف بخاری نے بھی حد بندی کمیشن کی حالیہ تجویز کو مردم شماری 2011 کے ساتھ مطابقت نہیں رکھنے والی قرار دیکر انہیں جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیا۔ حد بندی کمیشن کی تجویز پر میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے، پارٹی صدر نے افسوس کا اظہار کیا کہ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں عوامی نمائندگی کی خوبیوں اور تقاضوں کو نظرانداز کیا ہے اور اس طرح لوگوں کے خدشات اور خدشات کی تصدیق کی ہے۔ "موجودہ تجویز ملک میں حد بندی کو کنٹرول کرنے والے قوانین کے ذریعہ لازمی عمل اور رہنما خطوط کے بالکل برعکس ہے۔ 2011 کی مردم شماری کے مطابق ضلعی علاقوں اور ان کی متعلقہ آبادی کی تعداد کو مدنظر رکھا جانا تھا جو کہ کسی نامعلوم وجہ سے مذکورہ رپورٹ سے غائب ہے،” انہوں نے مزید کہا، نہ صرف آبادی کے معیار کو نظر انداز کیا گیا ہے بلکہ ایسا لگتا ہے کہ کمیشن نے موجودہ انتظامی اکائیوں کی نمائندگی کی ضروریات کو ختم کر دیا ہے۔ بخاری نے حکومت ہند پر زور دیا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ کمیشن اپنی رپورٹ پر نظرثانی کرے اور میرٹ کو مدنظر رکھے۔ انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن کی رپورٹ موجودہ شکل میں ناقابل قبول ہے اوراپنی پارٹی حکومت ہند سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لے تاکہ کمیشن کی رپورٹ کو حتمی شکل دینے سے قبل لوگوں کے درمیان امتیازی سلوک کے خدشات دور ہوجائیں۔

This proposal of the Delimitation Commission is beyond the Constitutional scope and doesn’t seem to be a ‘scientific’ exercise. It also lacks an intellectual integrity

We reject the proposal. Hope that GoI intervenes & ECI revisits its proposal in the interest of people of J&K. https://t.co/7hW8E8IJ6Q

— Altaf Bukhari (@SMAltafBukhari) December 20, 2021

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں وکشمیر حد بندی کمیشن کی سفارشات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن کی سفارشات پر بی جے پی کا سیاسی ایجنڈا غالب رہا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کمیشن کی صوبہ جموں کو چھ نشستیں اور کشمیر کے لئے صرف ایک نشست رکھنے کی تجویز سال2011 کی مردم شماری کے مطابق جائز نہیں ہیں۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا: ’جموں وکشمیر حد بندی کمیشن کی ڈرافٹ سفارشات نا قابل قبول ہیں نئی سیٹوں کی تقسیم کاری میں جموں کو چھ اور کشمیر کے لئے صرف ایک سیٹ سال2011 کی مردم شماری کے مطابق جائز نہیں ہے‘۔ عمر عبداللہ نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا: ’یہ انتہائی مایوس کن بات ہے کہ کمیشن نے اعداد و شمار کے بجائے بی جے پی کے سیاسی ایجنڈے کو غالب رہنے کی اجازت دی ہے‘۔ ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’وعدہ کئے گئے سائنسی اپروچ کے برعکس سیاسی اپروچ سے کام لیا گیا ہے۔

It is deeply disappointing that the commission appears to have allowed the political agenda of the BJP to dictate its recommendations rather than the data which should have been it’s only consideration. Contrary to the promised “scientific approach” it’s a political approach.

— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) December 20, 2021

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حد بندی کمیشن نے 7اسمبلی نشستوں کی تجویز کی

Next Post

حد بندی کمیشن نے جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع کے لوگوں کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھا ہے: رویندر رینہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
حد بندی کمیشن نے جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع کے لوگوں کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھا ہے: رویندر رینہ

حد بندی کمیشن نے جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع کے لوگوں کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھا ہے: رویندر رینہ

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

پولیس کا پلوامہ میں دو جنگجو اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ

گرڈ اسٹیشنوں کی مبینہ نجکاری کے خلاف پی ڈی ڈی ملازمین کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری

بجلی ملازمین کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

گپکار الائنس کی جموں میں میٹنگ، حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو ‘تقسیم انگیز’ دیاقرار

گپکار الائنس کی جموں میں میٹنگ، حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو 'تقسیم انگیز' دیاقرار

صورہ سرینگر میں فورسز کے ناکہ پارٹی پر جنگجووں کی فائرنگ

صورہ سرینگر میں فورسز کے ناکہ پارٹی پر جنگجووں کی فائرنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »