• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ملک کا نام بدلنا کوئی معمولی بات نہیں ہے:عمر عبداللہ

حکومت کو گاندھی ملک کے باہر یاد آتا ہے:عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
02/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے گاندھی جینتی کے موقع پر سرینگر میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’افسوس کی بات ہے کہ ہم کو گاندھی تب ہی یاد آتا ہے جب ہم ملک کے باہر جاتے ہیں یا جب کوئی بیرونی ملک کا مہمان بھارت کے دورے پر آتا ہے، ہم اسے راج گھاٹ لے جاتے ہیں۔‘‘ یاد رہے کہ دلی کے راج گھاٹ میں گاندھی کی سمادھی ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ ملک کے اندر اپنے لوگوں سے حکومت گاندھی کے سبق اور اصولوں کی مخالف کرتی ہے اور ان کی تعلیمات کے برعکس (لوگوں کے ساتھ) معاملہ کرتی ہے۔ غور طلب ہے کہ آج یعنی دوم اکتوبر کو موہن داس گرم چند گاندھی المعرف مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر ان کی یاد میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے اور انکی تعلیمات خاص کر عدم تشدد کی تعلیمات اور زندگی پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر ملک گاندھی جی کے سکھائے ہوئے اصولوں پر چلے گا تو یہ ملک اور زیادہ بہتر ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ گاندھی جی کا یوم پیدائش ختم ہوتے ہی ہم انکی تعلیمات اور اصولوں کو فراموش کرتے ہیں اور پورے سال وہ کسی کو یاد نہیں رہتے ہیں۔جموں ضلع میں آئندہ کل اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی ہونے والے میٹنگ پر عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ اس اجلاس پر بات نہیں کریں گے کیونکہ وہ جموں میں آئندہ کل منعقد ہو رہا ہے اور قبل از وقت وہ اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پارٹی سرپرست ڈاکٹر فاروق عبد اللہ اس (اجلاس) کی صدارت کر رہے ہیں اور وہی اس اجلاس پر کل جموں میں بات کریں گے۔

یاد رہے کہ جموں کشمیر کی اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کل فاروق عبداللہ کی جموں رہائش گاہ پر منعقد ہو رہا ہے جس میں موجودہ سیاسی و انتظامی صورت حال پر ان اپوزیشن لیڈران کے درمیان گفتگو ہوگی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

باپو نے چرخے کو برطانوی حکومت کے خلاف موثر ہتھیار کے بطور استعمال کیا: منوج سنہا

Next Post

وادی میں 8 اکتوبر تک موسم خوشگوار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
وادی میں 8 اکتوبر تک موسم خوشگوار

وادی میں 8 اکتوبر تک موسم خوشگوار

اپنی ناکامیوں پر پونچھ میں لوگوں کو ہراساں نہ کریں: فاروق عبداللہ

گاندھی جی کو صرف کشمیر میں بھائی چارے اور روشنی کی کرن نظر آئی: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر پولیس لوگوں کے دل و دماغ سے ڈر کم کرنے کیلئے کوشاں:اسپیشل ڈی جی سی آئی ڈی

جموں وکشمیر پولیس لوگوں کے دل و دماغ سے ڈر کم کرنے کیلئے کوشاں:اسپیشل ڈی جی سی آئی ڈی

غلام نبی آزاد کا مہاراجہ ہری سنگھ کو جنم دن پر خراج

’ون نیشن ون الیکشن‘ پر حتمی فیصلہ لینے سے قبل سبھی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی: غلام نبی آزاد

راجوری میں سکیورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین جھڑپ جاری

راجوری میں سکیورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین جھڑپ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »