• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کرگل ہل کونسل چناو: 85امیدوار،95ہزار ووٹر

کرگل ہل کونسل چناو: 85امیدوار،95ہزار ووٹر

by امت ڈیسک
04/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (نیوز ڈیسک) :مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ میں پانچویں جنرل لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (LAHDC) کرگل کی سبھی 26 نشستوں کے لئے انتخابی مہم پیر کے روز ختم ہوئی۔ انتخابی مہم کے دوران خطے کی بڑی سیاسی جماعتیں بشمول بی جے پی، این سی اور کانگریس نے ووٹرز کو لبھانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔ کرگل پہاڑی ہِل کونسل کے لیے 4 اکتوبر کو انتخابات ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو عمل میں لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ کونسل کے موجودہ سربراہ نیشنل کانفرنس کے فیروز احمد خان کی مدت بحیثیت کونسل سربراہ یکم اکتوبر کو مکمل ہوئی۔

لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل انتخابات سیاسی جماعتوں کے لئے اس لحاظ سے بھی زیادہ اہم ہے کہ اگست 2019 میں دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد پہلی بار کرگل میں انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ نئی کونسل 11 اکتوبر تک قائم ہو جائے گی جبکہ موجودہ کونسل کے سربراہ فیروز خان تھے۔ کُل 95,388 ووٹرز، جن میں 46,762 خواتین بھی شامل ہیں، بدھ کی صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے 30 رکنی پہاڑی کونسل کی 26 نشستوں پر 85 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اس الیکشن میں نیشنل کانفرنس- کانگریس اتحاد کا بی جے پی سے راست مقابلہ ہوگا۔ عام آدمی پارٹی بھی کرگل میں اپنا پہلا الیکشن لڑ رہی ہے اس کے علاوہ 25 آزاد امیدوار بھی طبع آزمائی کر رہے ہیں۔گزشتہ دنوں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کرگل کا دورہ کرکے نیشنل کانفرنس کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے عوام سے این سے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی تھی جبکہ انتخابی تشہیری مہم میں مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت اور امور خارجہ میناکشی لیکھی نے بھی کرگل میں بی جے پی کے امیدواروں کے لیے مہم چلائی۔ وہ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لیے بعض امیدواروں کے ساتھ شامل ہوئی تھیں۔ بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چگ نے بھی پارٹی امیدواروں کی تشہیر کے لیے کرگل کا دورہ کیا تھا۔

انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) کی جانب سے کرگل کا دورہ کرنے والے واحد قومی رہنما راہل گاندھی تھے۔ اپنے دورے کے دوران گاندھی نے عوامی اجتماعات سے خطاب کیا اور نوجوانوں سے بات چیت کے پروگرامز بھی منعقد کئے۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد کو کرگل ڈیموکریٹک الائنس (KDA) کی حمایت حاصل ہے۔ الائنس سینئر سیاسی رہنماؤں کا ایک گروپ ہے جو لداخ کے تحفظ کے لیے 4 نکاتی مطالبات پر زور دے رہے ہیں”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں میں سوپور کے دو فرضی پولیس افسر گرفتار

Next Post

سکم کی دریائے تیستا میں بادل پھٹنے سے 23 فوجی اہلکار لاپتہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
سکم کی دریائے تیستا میں بادل پھٹنے سے 23 فوجی اہلکار لاپتہ

سکم کی دریائے تیستا میں بادل پھٹنے سے 23 فوجی اہلکار لاپتہ

سرنکوٹ پونچھ میں مسلح ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ شروع

کولگام میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین جھڑپ

کولگام جھڑپ میں دو عسکریت پسند مارے گئے، آپریشن جاری

کولگام جھڑپ میں دو عسکریت پسند مارے گئے، آپریشن جاری

حیدرآباد کی بریانی روز کھاتے ہیں اور سست بھی ہو رہے ہیں :شاداب خان

حیدرآباد کی بریانی روز کھاتے ہیں اور سست بھی ہو رہے ہیں :شاداب خان

ٹریفک قوانین کے بارے میں بیداری مہم پیدا کرنے میں ائمہ مساجد کا انتہائی اہم رول :آر ٹی او کشمیر

ٹریفک قوانین کے بارے میں بیداری مہم پیدا کرنے میں ائمہ مساجد کا انتہائی اہم رول :آر ٹی او کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »