(سرینگر) محکمہ تعلیم میں کام کر رہے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو باہر کا دروازہ دکھانے پر غور و خوص کیا جارہا ہے جن کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہیں۔ اس ضمن میں محکمہ اسکولی ایجوکیشن کے پرنسپل سیکرٹری بسواجیت کمار سنگھ کی جانب سے احکامات صادر کیے گیے ہیں۔ اس احکام کے بعد ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے تمام چیف، زونل ایجوکیش افسران اور دیگر سربراہان کو ہدایات دی گئی ہے کہ وہ ان تدریسی اور غیرتدریسی ملازمین کی فہرست تیار کریں جن کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے تاکہ آنے والے 15دنوں کے اندر اس فہرست کو محکمہ انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے۔ محکمہ تعلیم میں ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کے شرط پر بتایا کہ کشمیر صوبے کے ہر زون سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ اساتذہ کی ایک بڑی تعداد اپنے فرائض بہتر طور سے انجام دینے کے بجائے اپنے نجی کاروبار کرنے میں مشغول ہیں۔ پرنسپل سیکرٹری بسواجیت کمار سنگھ کی جانب سے اسکول ایجوکیش کے نام بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹیچرز کی ایک بڑی تعداد اپنے فرائض انجام دینے میں غفلت اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کے باعث سرکاری اسکولوں میں نہ صرف امتحانی نتائج متواتر خراب سامنے آرہے ہیں بلکہ تعلیم چھوڑنے والے بچوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں نان پر فارمر تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی نشاندہی کر کے کارروائی عمل میں لانا محکمہ کے لیے ناگزیر بن گیا ہے، تاکہ محکمہ تعلیم کے کام کاج کو بہتر بنایا جاسکے۔










