(سرینگر) مگرمل باغ سرینگر میں اقرا مسجد کے نزدیک مقامی لوگوں نے ایک قبرستان کی مٹی کی بھرائی کے دوران ایک گرینیڈ بر آمد کیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا اور پولیس کی ایک پارٹی کو جائے موقع پر پہنچ گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم نے اس گرینیڈ کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔