• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ڈرسنگ روم پہنچ کر مودی نے شامی کو گلے لگایا

ڈرسنگ روم پہنچ کر مودی نے شامی کو گلے لگایا

by امت ڈیسک
20/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
احمدآباد: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد جب پورا ملک افسوس کا اظہار کر رہا تھا اسی وقت وزیراعظم نریندر مودی بھارتی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں گئے۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد شامی نے ایکس پر اس کی جانکاری دیتے ہوئے تصویر شئیر کی۔

تصویر میں وزیر اعظم نریندر مودی محمد شامی کو اپنے گلے سے لگاکر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ محمد شامی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مودی کی طرف سے تسلی اور گلے ملنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بدقسمتی سے کل ہمارا دن نہیں تھا۔ میں تمام بھارتیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنھوں نے پورے ٹورنامنٹ میں ہماری ٹیم اور مجھے سپورٹ کیا۔ خاص طور پر پی ایم مودی کا شکریہ جنھوں نے ڈریسنگ روم میں ہمارا حوصلہ بلند کرنے تشریف لائے۔

اسپنر رویندرا جڈیجہ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ہم نے ایک زبردست ٹورنامنٹ کھیلا لیکن ہم کل اسے کامیابی کے ساتھ ختم نہیں کرسکے۔ ہم سب کے دل ٹوٹے ہوئے ہیں لیکن ہمارے لوگوں کا سپورٹ ہمیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ کل وزیراعظم مودی کا ڈریسنگ روم کا دورہ کرنا ہامرے لیے خاص اور بہت حوصلہ افزا تھا۔

اس سے قبل وزیراعظم نے بھارتی ٹیم کے فائنل میں شکست کے فورا بعد ٹویٹ کیا تھا کہ پیاری ٹیم انڈیا، ورلڈ کپ میں آپ کی صلاحیت اور عزم قابل دید تھا ۔آپ نے بڑے جذبے سے کھیلا اور قوم کو آپ پر فخر ہے، ہم آج اور ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ محمد شامی پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل 23 وکٹ لے کر سرفہرست تھے لیکن سب سے اہم فائنل میچ میں صرف ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ تیز گیند باز نے نیوزی لینڈ کے خلاف یمی فائنل میں 7 وکٹیں حاصل کیں تھی، جو ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی بھارتی کھلاڑی کی بہترین گیندبازی ہے۔تاہم فائنل میں ٹیم انڈیا آسٹریلیا کو شکست نہ دے سکی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے صرف 240 رنز ہی بنائے جس کو آسٹریلیا نے بآسانی 43 اوورز میں 4 وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کرکٹ ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، ایک بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں

Next Post

وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں گراوٹ، کہرے کی وجہ سے صبح آمد ورفت میں مشکلات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
Next Post
وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں گراوٹ، کہرے کی وجہ سے صبح آمد ورفت میں مشکلات

وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں گراوٹ، کہرے کی وجہ سے صبح آمد ورفت میں مشکلات

وادی میں سردی کی لہر مزید تیز

وادی میں سردی کی لہر مزید تیز

آٹھویں جماعت کے امتحانی اوقات میں تبدیلی

پی ایس سی کی جانب سے نومبر اور دسمبر کے امتحانات ملتوی

دھند میں نکلنے والے بچے اور بزرگ ماسک کا استعمال کریں : مختار احمد

دھند میں نکلنے والے بچے اور بزرگ ماسک کا استعمال کریں : مختار احمد

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

وادی میں دو الگ الگ کاروائیوں میں دو منشیات فروش گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »