• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی میں بجلی کی ہا ہا کار، عوام پریشان، صنعت کار نقصان سے دوچاد

وادی میں بجلی کی ہا ہا کار، عوام پریشان، صنعت کار نقصان سے دوچاد

رضوان سلطان

by امت ڈیسک
23/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

وادی کشمیر میں اس وقت ہڈیوں کو جما دینے والی سردی جاری ہے۔سرینگر میں رواں سیزن میں درج حرارت منفی 2 تک پہنچ گیا ہے۔جبکہ چلہ کلاں میں سردی مزید اضافہ دیکھا جاتا ہے۔تاہم اس سب کے باوجود وادی کے لوگوں کو جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ ہے بجلی لیکن اس وقت وادی کشمیر میں شدید لوڈ شیڈنگ کے باعث ہا ہا کار مچی ہوئی ہے۔

محکمہ بجلی کے دعوے کبھی حقیقت بنتے نظر نہیں آرہے اور ہر روز وادی کے کسی نہ کسی علاقے میں صارفین کی جانب سے سڑکوں پر نکل کر بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں۔محکمہ بجلی کی جانب سے ماہِ اکتوبر میں سرینگر شہر کیلئے کٹوتی شیڈول جاری کیا تھا، جس کے تحت میٹر والے علاقوں میں ساڑھے 4 گھنٹے اور نان میٹر ڈعلاقوں میں 8 گھنٹے بجلی بندرکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اگرچہ اکتوبر میں اسی شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جاتی تھی لیکن نومبر میں اس شیڈول پر کوئی عمل درآمد نہیں کی گئی۔صارفین کے مطابق میٹر والے علاقوں میں اعلانیہ ساڑھے 4 گھنٹوں کے بجائے 6 سے 8 گھنٹے وقفے وقفے سے بجلی کٹوتی رہتی ہے، جبکہ غیر میٹر والے علاقوں میں 10سے 12 گھنٹے کی بجلی کٹوتی کی جاتی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق اس وقت وادی میں 1000 میگاواٹ بجلی کی کمی پائی جارہی ہےاور اس کو پورا کرنے کےلیے محکمہ لوڈ شیڈنگ کا سہارا لے رہا ہے۔اس وقت محکمہ بجلی 1100 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہا ہے۔ جبکہ وادی میں آج بجلی کی طلب 2200 میگاواٹ ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں وادی میں بجلی کی طلب 1700 میگاواٹ تھی لیکن لوگوں کو صرف 900 میگاواٹ فراہم کئے جاتے تھے اور800 میگاواٹ کی کمی تھی۔ جبکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں 1800 میگاواٹ کی ضرورت تھی، لیکن صارفین کو 1000 میگاواٹ بجلی فراہم کی جاتی رہی۔اس وقت محکمہ کے پاس مقامی بجلی 250 میگاواٹ ہی دستیاب ہے جبکہ باقی بجلی خریدی جارہی ہے۔21نومبر کو5بجکر45منٹ پر بجلی کی 1900میگاواٹ سے زیادہ تھی تاہم وہیں سپلائی صرف 834میگاواٹ تھی۔دریاؤں میں پانی کے کم اخراج کی وجہ سے جموں و کشمیر کے بجلی کے منصوبے مشکلات کا شکار ہیں، جن کی پیداوار 80 فیصد سے زیادہ گر کر محض 200 میگاواٹ رہ گئی ہے جبکہ یہ پروجیکٹ 1200 میگاواٹ رک بجلی فراہم کرسکتے ہیں۔وہیں حالیہ ایک میٹنگ میں محکمہ بجلی کے پرنسپل سیکرٹری ایچ راجیش پرساد نے محکمہ کے سینئر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور بجلی شیڈول پر سختی سے عمل پیرا کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ جموں وکشمیر کو اضافی بجلی کی حصولی کی طرف نہیں جانا چاہیے۔ وہیں دوسری طرف سے وادی میں ہر سال بجلی سپلائی کی مانگ میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔فائل فوٹو

صنعتکار نقصان سے دوچار

نومبر کے پورے ماہ میں بجلی بحران سے وادی کی صنعتوں کو کافی نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے اور پیداوار میں کافی گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔شاہد کاملی، صدر فیڈریشن چیمبر آف انڈسٹریز کشمیر نے ایک مقامی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ”بجلی کی موجودہ صورتحال نے صنعتکاروں کےنقصان کو بڑھا دیا ہے۔صنعتی شعبے پر بجلی کےموجودہ منظر نامے کے اثرات تصور سے باہر ہیں۔سردیوں کے موسم میں ہمارے پاس کام کے اوقات محدود ہوتے ہیں اور بجلی کی عدم دستیابی ہمارے مسائل کو پیچیدہ بنا رہی ہے۔“کاملی نے کہا کہ صنعتی شعبے کی طرف سے پیداوار میں 75 فیصد کمی کی اطلاع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی صنعتیں نان پرفارمنگ اثاثوں میں تبدیل ہونے کے راستے پر ہیں، جب کوئی پیداوار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتکار قرضوں کی قسطوں کا انتظام کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔ آرا مشین کارخانوں کی مثال دیتے ہوئے کاملی نے کہا کہ وادی میں اس وقت 500 سے زیادہ ایسے یونٹ متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ہمارے پاس فیڈریشن کے ساتھ تقریباً 500 آرا مشین کارخانے رجسٹرڈ ہیں۔ ہم اکثر ان کے نقصانات کے بارے میں سنتے ہیں۔ ان صنعتوں کے علاوہ، ہمارے پاس بہت سے یونٹ ہیں جن میں کولڈ سٹوریج، گرڈینگ اور دیگر شامل ہیں جو بھاری نقصانات کی اطلاع دیتے ہیں“۔کاملی کے مطابق جن صنعتوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے ان میں کولڈ اسٹوریج، ایپل گریڈنگ اور پیکیجنگ انڈسٹریز اور فرنیچر کی صنعتیں شامل ہیں۔وہیں کے سی سی آئی کے سیکرٹری جنرل فیض احمد بخشی نے کہا کہ ’’ہوسپی ٹیلٹی سے لے کر کاٹیج انڈسٹریز تک، بجلی کی صورتحال نے سروس سیکٹر پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ بجلی کی غیر مقررہ کٹوتیوں کی وجہ سے نہ تو صنعتکار اور نہ ہی چھوٹے تاجر اپنا کاروبار سنبھال پا رہے ہیں۔“ انہوں نے اس معاملے میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

صحافی فہد شاہ جیل سے رہا

Next Post

وادئ کشمیر تاریخ ساز سرد لہر اور سخت دھند کی لپیٹ میں ایک طرف سے حکام سرمائی تعطیلات کا اعلان کرنے میں گومگو کی کیفیت میں مبتلا ہے تو دوسری جانب طلباء و طالبات کی صحت و عافیت والدین کےلئے اہم؛ عام انسان کرے تو کیا کرے؟

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
Next Post
وادی میں بجلی کی ہا ہا کار، عوام پریشان، صنعت کار نقصان سے دوچاد

وادئ کشمیر تاریخ ساز سرد لہر اور سخت دھند کی لپیٹ میں ایک طرف سے حکام سرمائی تعطیلات کا اعلان کرنے میں گومگو کی کیفیت میں مبتلا ہے تو دوسری جانب طلباء و طالبات کی صحت و عافیت والدین کےلئے اہم؛ عام انسان کرے تو کیا کرے؟

وادی میں بجلی کی ہا ہا کار، عوام پریشان، صنعت کار نقصان سے دوچاد

تقسیم ِ ہند میں بچھڑ جانے والے خاندان کی مکہ میں جذباتی ملاقات

صومالیہ : سیلاب سے 50 افراد ہلاک، سات لاکھ بے گھر

صومالیہ : سیلاب سے 50 افراد ہلاک، سات لاکھ بے گھر

ہندواڑہ میں منشیات فروش کی جائیداد منسلک

ہندواڑہ میں منشیات فروش کی جائیداد منسلک

راجوری جھڑپ : دو افسر سمیت پانچ فوجی اہلکار، دو ملی ٹینٹ مارے گئے

راجوری جھڑپ : دو افسر سمیت پانچ فوجی اہلکار، دو ملی ٹینٹ مارے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »