(سرینگر) سرینگر کے پانتھ چوک علاقے میں فورسز اہلکاروں اور جنگجووں کے مابین شبانہ تصادم کے دوران عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ 3 جنگجو ہلاک جبکہ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں سی آر پی ایف جوان سمیت 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مہلوک جنگجوؤں میں سے ایک جنگجو کی شناخت جیش محمد سے وابستہ سہیل احمد راتھر کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ سہیل زیون سری نگر میں پولیس بس پر ہونے والے حملے میں ملوث تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زیون حملے میں ملوث تمام ملی ٹنٹوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
One of the killed #terrorists has been identified as Suhail Ahmad Rather of #terror outfit JeM. As revealed during yesterday’s PC, terrorist Suhail was also involved in #ZewanTerrorAttack. All terrorists involved in Zewan attack have been #neutralised: IGP Kashmir@JmuKmrPolice https://t.co/8qu081u8mV
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) December 31, 2021
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الگ الگ تصادم آرائیوں میں 9 جنگجوؤں کو مارا گیا۔
قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو پکڑنے کی خاطر فورسز اہلکاروں نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کو گومندر پانتھ چوک سرینگر کو محاصرے لے کر جوں ہی ایک رہائشی مکان کے اندر جانے کی کوشش کی تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں تین پولیس اور ایک سی آر پی ایف اہلکار سمیت چار جوان زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ چھڑ گئی۔










