(کشتواڑ) ضلع کشتواڑ کے علاقہ دچھن کے مختلف مقامات پر فورسز اہلکاروں کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران گرینیڈ اور راﺅنڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فورسز اہلکاروں کو ملی مصدقہ اطلاع کے مطابق پولیس، فوج و سی آرپی ایف نے مشترکہ طور دچھن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن چلایا جس دوران کلنو نالہ علاقہ میں ملی ٹینٹوں کی تین کمین گاہوں کو برآمد کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ چینی ساخت کا ہنڈ گرینیڈ، 120راﺅند برامدہوئی ہے۔ جبکہ علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے جمعہ کی رات بھر قصبہ کشتواڑو گردنواح کے علاقہ جات میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع پر تلاشی مہم شروع کی تھی۔










