• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر میں فنگر پرنٹ بیورو کے قیام کو منظوری

جموں کشمیر میں فنگر پرنٹ بیورو کے قیام کو منظوری

by امت ڈیسک
02/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:جموں و کشمیر کو عسکریت پسندوں اور جرائم سے پاک بنانے کی مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے ریاست میں فنگر پرنٹ بیورو Finger Print Bureauتشکیل دیا جائے گا۔ اس کی کمان ایس ایس پی رینک کے افسر کے پاس ہوگی۔ ایف بی پی کے لیے ریاستی انتظامیہ نے ایس ایس پی رینک سے کانسٹیبل تک 73 اسامیوں کی منظوری دی ہے۔

جموں و کشمیر میں کوئی فنگر پرنٹ بیورو نہیں ہے اور محکمہ پولیس گزشتہ کئی برسوں سے اس کا مطالبہ کر رہا تھا۔ اس کی غیر موجودگی میں کئی بار پولیس کو مجرموں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کے لیے سی ایف ایل کی مدد لینی پڑتی تھی اور محکمہ پولیس کے مطابق اس سے اکثر و بیشتر تفتیش متاثر ہوتی تھی۔ ایف پی بی کے قیام سے پولیس کو مجرموں اور عسکریت پسندوں کی نشاندہی کرنے اور دیگر جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو ڈھونڈ نکالنے میں مدد ملے گی۔محکمہ داخلہ کے مطابق فنگر پرنٹ بیورو کی تشکیل کے لیے درکار افسران اور اہلکاروں کی اسامیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس میں، ایس ایس پی اور ایس پی رینک کی ایک ایک، ڈی وائی ایس پی رینک کی دو، انسپکٹر رینک کی سات، سب انسپکٹر رینک کی 22، ہیڈ کانسٹیبل رینک کی سات، سلیکشن گریڈ کانسٹیبل رینک کی 28 نشستیں Posts شامل ہیں۔ ان کے علاوہ انسپکٹر سٹین اور انسپکٹر منسٹریل، سب انسپکٹر اور سب انسپکٹر منسٹریل اور ہیڈ کانسٹیبل منسٹریل کے لیے ایک ایک پوسٹ مختص رکھا گیا ہے۔

فنگر پرنٹ بیورو میں تعینات انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور ہیڈ کانسٹیبلز اور دیگر اہلکاروں کو فنگر پرنٹس حاصل کرنے ان کی تشخیص، تحفظ اور دیگر متعلقہ کاموں کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔ ایف پی بی کو جدید ترین آلات اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات فراہم کی جائیں گیں تاکہ وہ اپنا کام موثر طریقے سے انجام دے سکیں۔

جرم کی تفتیش میں فنگر پرنٹس کو شناخت کے لیے دو طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے – ذاتی شناخت اور اتفاقی پرنٹ کی شناخت۔

ذاتی شناخت میں زیر حراست شخص کی اصل شناخت قائم کرنا بھی شامل ہے۔ فنگر پرنٹس کا سب سے اہم استعمال جائے وقوعہ سے لیے گئے فنگر پرنٹس کو جرم کرنے والے مجرم سے جوڑنا ہے اور اسے ’اتفاقی سراغ‘ شناخت کہا جاتا ہے۔

اس مقصد کے حصول کے لیے فنگر پرنٹ بیورو میں مختلف زمروں کے جرائم کے تحت سزا یافتہ افراد کے فنگر پرنٹس رکھے جاتے ہیں۔ ان ریکارڈز کو دو قسموں میں رکھا جاتا ہے – ذاتی شناخت کے لیے ہنری نظام کی درجہ بندی کے تحت دس فنگر پرنٹ ریکارڈ۔ دوسرا – جرم کی جگہ سے لیے گئے فنگر پرنٹس کے لیے ایک انگلی کے ریکارڈ کے ساتھ کی درجہ بندی کے نظام کا استعمال۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر پر اعلی سطحی سیکورٹی میٹنگ آج ہو گی منعقد

Next Post

کشمیر میں ایندھن کی کمی نہیں، عوام پر سکون رہے: صوبائی کمشنر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
Next Post
کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کر کے لوگوں کو پیسہ واپس دیا جائے گا : صوبائی کمشنر

کشمیر میں ایندھن کی کمی نہیں، عوام پر سکون رہے: صوبائی کمشنر

کولگام میں غیر معیاری کھاد کے 4سو بیگ ضبط

کولگام میں غیر معیاری کھاد کے 4سو بیگ ضبط

نئے ‘ہٹ اینڈ رن قانون’ کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال

نئے 'ہٹ اینڈ رن قانون' کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال

جموں: ایس آئی اے نے سابق ملی ٹینٹ معاون کے گھر کی تلاشی لی

ملی ٹنسی فنڈنگ کیس : جموں میں کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

سرینگر میں کئی پٹرول پمپ ایندھن سے خالی، عوام پریشان

سرینگر میں کئی پٹرول پمپ ایندھن سے خالی، عوام پریشان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »