• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
غلام احمد میر نے پی اے جی ڈی رہنماﺅں کی نظربندی کو غیر جمہوری قرار دیا

غلام احمد میر نے پی اے جی ڈی رہنماﺅں کی نظربندی کو غیر جمہوری قرار دیا

by امت ڈیسک
01/01/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے ہفتہ کو کہا کہ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی ”گھر میں نظر بندی“ ”غیر اخلاقی اور غیر جمہوری“ ہے۔واضح رہے کہ فاروق عبداللہ سمیت سیاسی رہنماؤں کو پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کی طرف سے جموں و کشمیر کے متعلق حد بندی کمیشن کی سفارشات کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے مارچ سے پہلے حراست میں لیا گیا تھا۔ فاروق عبداللہ کے علاوہ ان کے بیٹے عمر عبداللہ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ جی اے میر نے اپنے بیان میں کہا، ”حد بندی کمیشن کے مسودے کے خلاف مجوزہ دھرنے سے پہلے ڈاکٹر فاروق عبداللہ جیسے ممتاز رہنما کو گھر میں نظر بند رکھنا ایک ڈھونگ، غیر اخلاقی اور ہندوستانی جمہوریت کی بنیادی بنیاد کے خلاف ہے “۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں نظر بندی درحقیقت حکومت کی طرف سے نئے سال کے موقع پر ”تحفہ“ ہے اور فاروق عبداللہ اور پی اے جی ڈی کے دیگر رہنماوں کی ”غیر قانونی نظر بندی“ کی مذمت کی۔ خیال رہے پی اے جی ڈی جموں اور کشمیر میں مقیم پانچ مرکزی دھارے کی سیاسی جماعتوں، بشمول نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے ذریعہ تشکیل دیا گیا ایک اتحاد ہے، جو کہ سابقہ ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کی کوشش کرتا ہے جسے مرکز نے اگست 2019 میں منسوخ کر دیا تھا۔ غلام احمد میر نے کہا کہ کانگریس کا خیال ہے کہ اس طرح کا ”غیر جمہوری اقدام“ (رہنماوں کی نظر بندی) جموں اور کشمیر کے لوگوں کو ”مزید مایوس“ کرنے کا ہتھ کنڈا ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ لیڈروں کو پرامن طریقے سے احتجاج کرنے سے روکنا بی جے پی حکومت کی طرف سے منافقت کا اشارہ ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

این آئی اے کے ہاتھوں گرفتار سرینگر کے نوجوان کے اہلخانہ کا احتجاج

Next Post

لیڈر شپ کو گھروں میں نظر بند رکھنا غیر قانونی اور غیر جمہوری عمل ہے: پروفیسر سوز

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
حدبندی کمیشن نے جموں کےلئے 12 نشستیں اور کشمیر کےلئے صرف 4 نشستیں مخصوص کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے: سوز

لیڈر شپ کو گھروں میں نظر بند رکھنا غیر قانونی اور غیر جمہوری عمل ہے: پروفیسر سوز

جمعہ گنڈ کپواڑہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں نامعلوم  عسکریت پسند جاں بحق: پولیس

جمعہ گنڈ کپواڑہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں نامعلوم عسکریت پسند جاں بحق: پولیس

کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سعودی عرب کے بدلتے رنگ ڈھنگ

سعودی عرب کے بدلتے رنگ ڈھنگ

بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں شامل سب انسپکٹر کی سڑک حادثہ میں موت

بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں شامل سب انسپکٹر کی سڑک حادثہ میں موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »