امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ ضلع کے شراکوارہ واگورہ علاقے میں جمعہ کی صبح ایک تیندوے کو زندہ پکڑ لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق تیندوے کو اس وقت پکڑا گیا جب محکمہ وائلڈ لائف کو شراکوارہ کے علاقے میں اس کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی،اطلاع ملنے کے فوراً بعد تیندوے کو پکڑ لیا گیا جس سے کسی کو کوئی نقصان یا چوٹ نہیں پہنچی۔
بعد ازاں تیندوے کو محفوظ مقام پر لے جا کر آزاد کر دیا جائے گا۔
اس دوران تحصیلدار واگورہ زیشان خان نے لوگوں سے اپیل کی کہ جب تک دوسرے تیندوے کو نہیں پکڑا جاتا تب تک بچوں کو اکیلے باہر نہ نکلنے دیا جائے شام کے بعد گھروں سے باہر نکلنے سے لوگ پرہیز کریں وہیں انہوں نے لوگوں سے محکمہ وائلڈ لائف کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل بھی کی۔








