امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 12 فروری: سری نگر میں محکمہ آبپاشی کا ایک سرکاری ملازم پیر کو ڈیوٹی کے دوران بے ہوش ہو کر گر گیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک شخص عبدالاحد وانی ولد عبدالرزاق وانی ساکنہ ہارون، محکمہ آبپاشی میں سرکاری ملازم وان گنڈ تلبل میں ڈیوٹی کے دوران بے ہوش ہو کر گر گیا۔
اس نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے اسے قریبی اسپتال ریفر کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا ہے اور اب ان کی میت شیخ محلہ ہارون میں واقع ان کے گھر پہنچائی گئی ہے۔
دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔(کشمیر اسکرول)










