• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وقار رسول وانی جموں وکشمیر کانگریس کے نئے صدر مقرر

بی جے پی انتخابات میں پاکستان کی طرح دھاندلی کرے گی: وقار رسول

by امت ڈیسک
13/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں کشمیر) : حزب اختلاف سیاسی جماعت کانگریس نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام عائد کیا ہے کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں یہ ہمسایہ ممالک پاکستان اور بنگلہ دیش کی طرح الیکشن میں دھاندلیاں کرے گی۔ جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول نے کہا کہ ’’الیکشن سے قبل حکمران جماعت بی جے پی حریف سیاسی جماعتوں بالخصوص انڈیا لائنس سے وابستہ لیڈران کے خلاف ایجنسیز بشمول ای ڈی، این آئی اے کا استعمال کر رہی ہے تاکہ یہ لیڈران بی جے پی کی حمایت کریں۔‘‘ یاد رہے کہ پاکستان میں عمران خان کی سیاسی جماعت ’’پاکستان تحریک انصاف‘‘ (پی ٹی آئی) نے نواز شریف کی پی ایم ایل (این) اور بلاول زرداری کی پی پی اے پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے عام انتخابات میں دھاندلیاں کی ہے اور اب حکومت سازی کی تیاری کر رہے ہیں۔

وقار رسول نے منگل کو سرینگر میں پارٹی دفتر پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارلیمانی انتخابات کے لئے تیاریاں کر رہی ہے اور آنے والے دنوں میں کانگریس پارٹی صدر ملک ارجن کھارگے جموں میں پارٹی لیڈران اور ذمہ داران کے ساتھ ایک روزہ اجلاس منعقد کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس انڈیا الائنس کے ساتھ وابستہ سیاسی جماعتوں – نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی – کے ساتھ متحدہ انتخابات لڑنے کے لئے تیار ہے اور ان جماعتوں کے لیڈران کے ساتھ بھی جلد میٹنگ منعقد کی جائے گی۔

وقار رسول نے کہا کہ ’’حکمران جماعت بی جے پی نے انڈیا الائنس کے لیڈران بشمول ڈاکٹر فاروق عبد اللہ، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، بہار کے آر جی ڈی لیڈر تیجسوی یادو سمیت درجنوں لیڈران کے خلاف اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا استعمال کر رہی ہے تاکہ یہ لیڈران انڈیا الائنس سے نکل کر بی جے پی کی حمایت کریں۔ پہاڑیوں کو جموں کشمیر میں ایس ٹی ریزرویشن دینے پر وقار رسول نے کہا کہ ’’یہ مہم کانگریس نے شروع کی تھی لیکن اب بی جے پی ہی اس کا کریڈٹ لے کر سیاست کرنا چاہتی ہے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر نے گزشتہ 5 سالوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی دیکھی ،سیاحوں کی ریکارڈ آمد درج: منوج سنہا

Next Post

بڈگام میں چیتا ریسکو، بچہ ہنوز لاپتہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
بڈگام میں چیتا ریسکو، بچہ ہنوز لاپتہ

بڈگام میں چیتا ریسکو، بچہ ہنوز لاپتہ

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

کولگام میں راجوری کے شہری کی دم گھٹنے سے موت

پلوامہ حملے کی آج پانچویں برسی، وزیر اعظم نے خراج عقیدت پیش کیا

پلوامہ حملے کی آج پانچویں برسی، وزیر اعظم نے خراج عقیدت پیش کیا

لیفٹیننٹ گورنر کی نئے سال کے موقعہ پر عوام کو مبارکباد

پلوامہ حملہ برسی:ایل جی مہلوک اہلکاروں کو خراج

اونتی پورہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان از جان، دوسرا زخمی

سرینگر میں بجلی انسپکٹر کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »