(سرینگر) کورونا کے یومیہ کیسز میں درج ہو رہے ہوشربا اضافے کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ یونین ٹریٹری میں ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ چیف سکریٹری، جو محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف، بحالی و تعمیر نو جموں وکشمیر کی سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے گذشتہ شام کورونا کی موجودہ صوتحال کی تفصیلی جائزہ میٹنگ کے بعد لیا۔ سٹیٹ ایگزیکیٹو کمیٹی کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ یونین ٹریٹری میں ’ویک اینڈس‘ پر تمام غیر ضروری سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔
Complete restrictions on Non-essential movement during weekends. Pl stay indoors. #SayNoTo3rdWave @SrinagarPolice @diprjk pic.twitter.com/cbLU31vRMF
— Srinagar district administration (@srinagaradmin) January 15, 2022
حکمنامے میں کہا گیا کہ علاوہ ازیں یونین ٹریٹری کے تمام اضلاع میں شبانہ کرفیو رات کے نو بجے سے صبح کے چھ بجے تک مسلسل جاری رہے گا۔ ایس ای سی نے حکمنامے میں کہا ہے کہ کمیونٹی لیڈروں، مارکیٹ انجمنوں و دیگر متعلقین کو ساتھ لے کر اس وبا کی لہر کو کم کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔ یونین ٹریٹری کے جملہ ضلع مجسٹریٹوں کو ٹیسٹنگ کو تیز تر کرنے اور دستیاب وسائل کو بھر پور طریقے سے استعمال کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ چیف میڈیکل افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ رووزانہ بنیادوں پر دستیاب آر ٹی- پی سی آر سہولیات کے استعمال کی رپورٹ متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کے دفاتر میں پیش کریں۔










