• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

کشمیر میں بارش کی پیشگوئی، شبانہ درج حرارت میں گراوٹ

by امت ڈیسک
09/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وادی کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ سیاحتی مقام گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں 10 اپریل کی شام سے موسم جزوی سے کلی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کئی مقامات پر ہلکی بارشیں یا برف باری ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 11 اور 12 اپریل کو بھی موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشیں یا برف باری متوقع ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 13 سے 15 اپریل تک موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔
محکمے کی طرف سے جاری ایک ایڈوائزری میں کہا گیا کہ وادی میں 14 اور 15 اپریل کو کچھ پہاڑی علاقوں میں زمینی ٹرانسپورٹ متاثر رہ سکتا ہے اور کچھ نشیبی علاقوں میں عارضی طور پر پانی جمع ہوسکتا ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق کہیں کہیں مٹی کے تودے یا چٹانیں بھی کھسک سکتی ہیں۔
کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 10 اہریل سے 15 اپریل تک اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز معطل رکھیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ولر جھیل میں کشتی الٹنے سے ماہی گیر ازجان

Next Post

ادھم پور سڑک حادثے میں دو افراد ازجان، دو زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
Next Post
ادھم پور سڑک حادثے میں دو افراد ازجان، دو زخمی

ادھم پور سڑک حادثے میں دو افراد ازجان، دو زخمی

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کشمیری مہاجر خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم:منوج سنہا

ایل جی کی نوراتری کے موقع پر عوام کو مبارکباد

صفا کدل سرینگر میں چاقو کے حملے میں شخص کا قتل

بانڈی پورہ میں مکان سے گرنے سے کمسن کی موت، دوسرا زخمی

خواتین کی گرفتاری قابلِ تشویش: محبوبہ مفتی

بی جے پی نے کشمیری پنڈتوں کے درد کو ووٹ کیلئے استعمال کیا: محبوبہ مفتی

عید کے موقعے پر میرواعظ نے عالم اسلام کو تہینت پیش کی

عید کے موقعے پر میرواعظ نے عالم اسلام کو تہینت پیش کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »