• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آئی جی نے اونتی پورہ میں سکیورٹی ایجنسیوں کی اعلیٰ سطحی میٹنگ، الیکشن تیاریوں کا لیا جائزہ

آئی جی نے اونتی پورہ میں سکیورٹی ایجنسیوں کی اعلیٰ سطحی میٹنگ، الیکشن تیاریوں کا لیا جائزہ

by امت ڈیسک
20/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک ///
سرینگر: جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج ودھی کمار بردی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں فوج ، سی آر پی ایف اور خفیہ اداروں سے وابستہ آفیسران نے شرکت کی۔آئی جی کشمیر نے انسداد ملی ٹینسی کی کارروائیوں کو مزید تیز تر کرنے کے احکامات صادر کئے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آئی جی کشمیر وی کے بردی نے اونتی پورہ میں سکیورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران سینئر آفیسران نے آئی جی پی کو وادی کشمیر کی سکیورٹی صورتحال اور لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے کی جارہی تیاریوں کے بارے میں مفصل جانکاری فراہم کی۔

میٹنگ کے دوران عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور انتخابی عمل کی سالمیت کو برقرار رکھنے کی خاطر حکمت عملی وضع کی گئی۔موصوف ترجمان کے مطابق آئی جی کشمیر نے آفیسران پر زور دیا کہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لئے سکیورٹی گرڈ اور ہیومن انٹیلی جنس کو مزید مضبوط و مستحکم بنایا جائے۔ انہوں نے حساس علاقوں میں نگرانی کے عمل کو تیز تر کرنے کی بھی ہدایت دی۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج نے ملک مخالف عناصر اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کے احکامات صادر کئے۔

آئی جی پی نے میٹنگ کے دوران معیاری آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا اور افسران کو حکم دیا کہ وہ تکنیکی معلومات کے ساتھ ساتھ انسانی انٹیلی جنس اکٹھا کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے انسداد عسکری کی کارروائیوں کو مزید تیز تر کرنے کے احکامات صادر کئے۔اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں آئی جی سی آر پی ایف ، جی او سی وکٹر فورس ، ڈی آئی جی سینٹرل ، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر ، ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف ، ایس ایس پی جنوبی کشمیر ، ایس ایس پی بڈگام اور دیگر سینئر آفیسران نے شرکت کی۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بھاجپا جموں کشمیر کی عوام کو مردہ دیکھنا چاہتی ہے: محبوبہ مفتی

Next Post

ایلون مسک کا ہندوستان کا دورہ ملتوی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
تاریخ میں 200 بلین ڈالر کھونے والا پہلا انسان، ایلون مسک

ایلون مسک کا ہندوستان کا دورہ ملتوی

جموں کشمیر میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا عمل جلد ہوگا شروع

اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست پر 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی صحیح قرار ،4 فارم رد

میں الطاف بخاری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ شمالی کشمیر میں اپنا امیدوار کھڑا نہ کرے: سجاد لون

میں الطاف بخاری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ شمالی کشمیر میں اپنا امیدوار کھڑا نہ کرے: سجاد لون

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

پونچھ میں سکول ہیڈ ماسٹر پستول، دستی بم سمیت گرفتار: پولیس

سرینگر میں کشتی الٹنے سے 4 ازجان، 3 زیر علاج

جہلم سانحہ: لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے چھٹے روز بھی آپریشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »