(سرینگر) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 22 اور23 جنوری کو درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہیں۔ محکمہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس برفباری سے زمینی و فضائی ٹرانسپورٹ عارضی طور پر متاثر ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 24 جنوری سے موسم میں بہتری واقع ہونا شروع ہوگی اور بعد ازاں ماہ رواں کے اختتام تک موسم خشک رہ سکتا ہے۔ ادھر سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔











