• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کو سبوتاژ کیا: عمر عبداللہ

اننت ناگ نشست کے انتخابات مؤخر کرنا امت شاہ کے دورہ سے واضح ہو گیا: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
23/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ : نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے وزیر داخلہ امت شاہ کے حالیہ سرینگر دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر انتخابات موخر کرنے کا خلاصہ اور مقصد اس وقت واضح ہو گیا جب امت شاہ نے سرینگر کا دورہ کیا۔‘‘ عمر عبداللہ نے کہا: ’’وزیر داخلہ نے سرینگر انتخابات سے قبل کشمیر کا دورہ اس لئے نہیں کیا کیونکہ انہیں خوف تھا کہ کہیں ان پارٹیوں کو ان کے دورے سے نقصان نہ ہو جنہیں بی جے پی کی پشت پناہی حاصل ہے۔‘‘

سابق وزیر اعلیٰ نے بی جے پی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’سوچ سمجھ کر اننت ناگ – راجوری لوک سبھا نشست کے انتخابات کو اس لئے ری شیڈول کیا گیا تاکہ وزیر داخلہ حکومت کے لوگوں اور بی جے پی کے رہنماؤں سے ملاقات کر سکیں اور مقصد یہی ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے انتخابات میں دخل اندازی کرکے انڈیا بلاک کے امیدوار میاں الطاف کو پارلیمنٹ جانے سے روکا جا سکے۔‘‘

عمر نے مزید کہا کہ ’’ایک طرف وہ لوگ ہیں جو فرقہ پرستی کی بنیاد پر یہاں کے لوگوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں، لوگوں کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں، مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور دوسری جانب انڈیا الائنس کے تحت این سی، کانگریس اور سی پی آئی ایم جیسی جماعتیں ایک جٹ ہیں، جن کا مقصد فرقہ پرستی، مذہبی فساد ختم کرنا اور امن و امان، یکجہتی اور آپسی بھائی چارہ کو قائم کرنا ہے۔‘‘

عمر عبداللہ نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں سے اس بنیاد پر ووٹ مانگ رہی ہیں کہ میاں الطاف غیر مقامی ہیں، لیکن ماضی میں خود محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ان (عمر عبداللہ ) کے خلاف انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ عمر نے کہا: ’’جب آپ (محبوبہ مفتی) اننت ناگ سے آکر سرینگر میں انتخابات لڑ سکتی ہیں تو میاں الطاف سے اعتراض کیوں؟ وہ اسلئے کیونکہ آپ (محبوبہ مفتی ) کو میاں الطاف سے شکست کا خوف ستا رہا ہے۔‘‘

سابق وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ پی ڈی پی کی وجہ سے آج ہم ایسے حالات سے دوچار ہیں، کیونکہ 2019 میں پی ڈی پی نے ان کی پیشکش کو ٹھکرا کر بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملایا۔ اگر ایسا نہیں کیا ہوتا تو آج جموں کشمیر کی یہ حالت نہیں ہوتی۔ ان باتوں کا اظہار عمر عبداللہ نے اننت ناگ ضلع کے عیشمقام میں ایک کنونشن کے دوران پارٹی ورکرس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف لاروی، حسنین مسعودی، تنویر صادق، ناصر اسلم وانی، محمد الطاف کلو، بشیر احمد ویری سمیت کئی رہنما اور ورکرس کی کثیر تعداد موجود رہی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اے سی بی کے دعوے بے بنیاد، بدنام اور ہراساں کرنے کی کوشش: میرواعظ

Next Post

بارہمولہ میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات بی ایس ایف اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
بی ایس ایف آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

بارہمولہ میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات بی ایس ایف اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

آئی جی  کشمیر نے بدھ پورنیما کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

آئی جی کشمیر نے بدھ پورنیما کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

جی-20 کو ہم آہنگی اور توقعات سے لیس انسانیت پر مرکوز ترقی کا نمونہ بنائیں:مودی

پی ایم مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی آمیز فون کال کی چنئی پولیس نے تحقیقات شروع کی

گاندربل میں دو اسکولی طلاب پر چاقو سے حملہ

بڈگام میں معمر سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

سری نگر میں ٹریکٹر کی زد میں آکر کمسن لقمہ اجل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »