• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سخت ترین سیکورٹی بندوبست کے بیچ وزیر داخلہ امیت شاہ آج سرینگر پہنچ رہے ہے

پتھربازوں اور ملی ٹینٹوں کے رشتہ داروں میں کسی کو سرکاری نوکری نہیں ملے گی: امیت شاہ

by امت ڈیسک
27/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی :مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جموں و کشمیر میں کسی بھی عسکریت پسند کے خاندان کے فرد اور پتھراؤ کرنے والوں کے قریبی رشتہ داروں کو سرکاری ملازمت نہیں ملے گی۔‘‘ امیت شاہ نے یہ بھی کہا کہ ’’نریندر مودی حکومت نے نہ صرف عسکریت پسندوں کو ختم کیا ہے بلکہ عسکریت پسندی کے ماحولیاتی نظام کو بھی ختم کیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں عسکریت پسندی کے واقعات میں زبردست کمی آئی ہے۔

انہوں نے ایک خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا: ’’کشمیر میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی عسکری صفوں میں شامل ہوتا ہے تو اس کے خاندان کے کسی بھی شخص کو کوئی سرکاری ملازمت نہیں ملے گی۔‘‘ انہوں نے پتھر بازوں کو بھی سخت وارنگ دیتے ہوئے کہا کہ ’’اگر کوئی پتھراؤ کرتا ہے تو اس کے خاندان کے افراد کو بھی سرکاری ملازمت نہیں ملے گی۔‘‘

وزیر داخلہ نے کہا کہ انسانی حقوق کے کچھ کارکنان نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا رجوع کیا لیکن آخر کار حکومت جیت گئی۔ تاہم وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’اگر کسی خاندان سے کوئی آگے آتا ہے اور حکام کو مطلع کرتا ہے کہ اس کا قریبی رشتہ دار کسی عسکری تنظیم میں شامل ہو گیا ہے تو حکومت اسے مستثنیٰ رکھے گی۔‘‘ انہوں نے وعدہ کیا ایسے خاندانوں کو راحت فراہم کی جائے گی۔

امیت شاہ نے کشمیر میں ماضی کے حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کشمیر میں ایک عسکریت پسند کے مارے جانے کے بعد جنازے کے جلوس نکالے جاتے تھے۔ ’’ہم نے اس رجحان کو روک دیا ہے۔ ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ عسکریت پسند کو تمام مذہبی رسومات کے ساتھ تاہم ایک الگ تھلگ جگہ پر دفن کیا جائے۔‘‘

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں عسکری واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے کیونکہ حکومت نے نہ صرف عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا ہے بلکہ عسکریت پسندی کے ماحولیاتی نظام کو بھی ختم کیا ہے۔ امیت شاہ کے مطابق ’’این آئی اے (نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی) کے ذریعے ہم نے ٹیرر فنڈنگ کے خلاف سخت کارروائی کی ہے اور اسے پوری طرح ختم کیا ہے۔ ہم نے عسکریت پسندی کی فنڈنگ پر بہت سخت موقف اختیار کیا ہے۔‘‘

مرکزی وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2018 میں جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے 228 واقعات رونما ہوئے اور 2023 میں یہ تعداد کم ہو کر 50 کے قریب رہ گئے۔ سال 2018 میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان 189 مقابلے ہوئے اور 2023 میں یہ تعداد کم ہو کر تقریبا 40 رہ گئی۔ 2018 میں عسکریت پسندی کے مختلف واقعات میں 55 شہری مارے گئے تھے۔ 2023 میں یہ تعداد کم ہو کر تقریبا پانچ رہ گئی۔ 2018 میں جموں و کشمیر میں تشدد کے واقعات میں کل 91 سیکورٹی اہلکار مارے گئے تھے وہیں2023 میں یہ تعداد کم ہو کر تقریبا 15 رہ گئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں گھر کی دوسری منزل سے گر کر 7 سالہ لڑکا لقمہ اجل

Next Post

بڈگام میں بھیانک آتشزدگی ، رہائشی مکان اور گاو خانہ خاکستر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
بڈگام میں بھیانک آتشزدگی ، رہائشی مکان اور گاو خانہ خاکستر

بڈگام میں بھیانک آتشزدگی ، رہائشی مکان اور گاو خانہ خاکستر

سمبل میں نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر لقمہ اجل

سمبل میں نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر لقمہ اجل

بٹوارہ سرینگر میں شخص جہلم میں ڈوب کر ازجان

بٹوارہ سرینگر میں شخص جہلم میں ڈوب کر ازجان

کپواڑہ میں ملی ٹینٹوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

کپواڑہ میں ملی ٹینٹوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

عالمی عدالت انصاف کے حکم کی خلاف ورزی، غزہ کے رفح کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں 40 افراد شہید

عالمی عدالت انصاف کے حکم کی خلاف ورزی، غزہ کے رفح کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں 40 افراد شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »