(سرینگر) نامعلوم بندوق برداروں نے جمعہ کو ایس ڈی کالونی بٹہ مالو سرینگر میں ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کی لیکن وہ حملہ میں بچ گیا۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ تقریباً ساڑھے تین بجے عسکریت پسندوں نے پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ کی۔ تاہم پولیس اہلکار بال بال بچ گیا۔ حملے کے فوراً بعد، پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور تلاشی شروع کر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔










