• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سینئر ایڈوکیٹ نذیر رونگا کو پی ایس اے کے تحت جموں منتقل کیا گیا: خاندانی ذرائع

سینئر ایڈوکیٹ نذیر رونگا کو پی ایس اے کے تحت جموں منتقل کیا گیا: خاندانی ذرائع

by امت ڈیسک
11/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
سری نگر: سینئر ایڈوکیٹ اور جموں وکشمیر ہائی بار ایسو سی ایشن کے چیئرمین نذیر رونگا کو جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کی شام حراست میں لیا ہے۔
خاندانی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ موصوف ایڈوکیٹ کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے تحت ایک شخص کو بغیر مقدمہ چلائے ایک سال تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔
نذیر رونگا کے فرزند عمیر رونگا نے یو این آئی کو بتایا: ‘پولیس نے ہمیں بتایا کہ ان (نذیر رونگا) کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور ان کو جموں جیل منتقل کیا گیا ہے’۔
قبل ازیں انہوں نے کہا: ‘دوران شب پولیس نے میرے والد کو گھر سے گرفتار کیا’۔
عمیر رونگا جو خود سری نگر ہائی کورٹ میں وکیل ہیں، نے ‘ایکس’ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا: ‘میرے والد ایڈوکیٹ این اے رونگا، چیئرمین جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن، کو انتہائی پریشان کن حالات میں گرفتار کیا گیا ہے’۔
انہوں کہا: ‘ایک بج کر دس منٹ پر جموں وکشمیر پولیس کا ایک دستہ بغیر کسی گرفتاری وارنٹ کے ہمارے گھر پہنچا، صرف یہ کہتے ہوئے کہ "یہ اوپر سے آرڈر” ہے’۔
عمیر نے اپنے پوسٹ میں کہا: ‘ہم گہرے صدمے اور پریشانی کی حالت میں ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘ہم صرف یہ امید کرسکتے ہیں کہ یہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے ممبران کو ڈرانے کے لئے پی ایس اے استعمال کرنے کی کوئی اور مثال نہیں ہے’۔
تاہم ایڈوکیٹ رونگا کی گرفتاری کے سلسلے میں جموں وکشمیر پولیس کی طرف سے فی الوقت کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ماہ سینئر ایڈوکیٹ اور کشمیر بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر میاں قیوم کو پولیس نے سال 2020 میں ایڈوکیٹ بابر قادری کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایل او سی پر بارودی دھماکہ، سرچ آپریشن شروع

Next Post

یاسین ملک سزائے موت کیس: جج نے کیا خود کو سماعت سے الگ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
یاسین ملک سزائے موت کیس: جج نے کیا خود کو سماعت سے الگ

یاسین ملک سزائے موت کیس: جج نے کیا خود کو سماعت سے الگ

انجمن شرعی کے اہتمام سے ہمدانیہ کالونی بمنہ میں علم شریف کا جلوس

انجمن شرعی کے اہتمام سے ہمدانیہ کالونی بمنہ میں علم شریف کا جلوس

بارہمولہ میں منشیات فروش کی جائیداد ضبط

بارہمولہ میں منشیات فروش کی جائیداد ضبط

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

سوپور سڑک حادثہ میں 17 سالہ نوجوان کی موت

چیمپئنز ٹرافی، ہندوستانی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی:رپورٹس

چیمپئنز ٹرافی، ہندوستانی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی:رپورٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »