امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 24 جولائی : شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کووت علاقے میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری تصادم میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص ان پٹ ملنے کے بعد لولاب میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
افسر نے بتایا کہ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی، چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کردی، جس سے مسلح تصادم شروع ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملی ٹننٹ مارا گیا ہے جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ "عام علاقے کووت، کپواڑہ میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص معلومات کی بنیاد پر، فوج اور پولیس کے ذریعہ 23 جولائی کو ایک مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا گیا تھا۔“
فوج نےپر ایک پوسٹ میں کہا۔ "24 جولائی کو، چوکس دستوں نے مشکوک نقل و حرکت دیکھی اور اسے چیلنج کیا، جس کے جواب میں ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس کے بعد ہونے والی فائرنگ سے ایک ملی ٹینٹ مارا گیا اور ایک این سی او زخمی ہوا۔ آپریشن جاری ہے۔”








