• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وانٹہ پورہ سرینگر میں دوشیزہ پر تیزاب پھینکنے کے واقعے میں ملوث تین افراد گرفتار: پولیس

وانٹہ پورہ سرینگر میں دوشیزہ پر تیزاب پھینکنے کے واقعے میں ملوث تین افراد گرفتار: پولیس

by امت ڈیسک
02/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) جموں و کشمیر پولیس نے ڈاؤن ٹاؤن سرینگر کے عثمانیہ کالونی وانٹہ پورہ کے نزدیک منگل کی شام ایک 24 سالہ دو شیزہ پر تیزاب پھینکنے کے واقعے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں اس واقعے کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یکم فروری کی شام سری نگر پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ حول علاقے میں جو پولیس اسٹیشن نوہٹہ کے دائرہ اختیار میں پڑتا ہے، میں ایک24 سالہ دوشیزہ پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔انہوں نے بیان میں کہا کہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اسٹیشن نوہٹہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا اور اس ضمن میں فوری طور پر تحقیقات شروع کی گئیں۔ ترجمان نے بیان میں کہا: ’زمینی سطح کی ابتدائی تحقیقات اور تیکنیکی تجزیہ کرنے کے بعد ایک مشتبہ شخص کا نام سامنے آگیا جس کی بنا پر اس واقعے میں ملوث اصلی ملزم ساجد الطاف راتھر ولد محمد الطاف راتھر سکان بچھوارہ ڈلگیٹ کو گرفتار کیا گیا‘۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم کو متاثرہ لڑکی میں دلچسپی تھی۔ چونکہ لڑکی نے ملزم کی شادی کی پیشکش کو ٹھکرایا تھا جس وجہ سے وہ اس کو ستا رہا تھا۔ ملزم جو ایک میڈیکل شاپ میں کام کرتا تھا، یکم فروری کی شام ایک اسکوٹی پر اس جگہ کی طرف روانہ ہوگیا جہاں متاثرہ لڑکی دوسرے ملزم مومن نذیر شیخ ولد نذیر احمد شیخ ساکن مہجور نگر سرینگر، جس کو گرفتار کیا گیا، کے ساتھ کام کرتی تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ جب متاثرہ لڑکی شام کو گھر لوٹ رہی تھی تو ملزم نے اس کا تعاقب کرکے اس پر تیزاب پھینکا اور واپس دکان کی طرف بھاگا۔ پولیس بیان میں کہا گیا کہ اس جرم میں استعمال کی جانے والی اسکوٹی کو بھی ضبط کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے تیزاب اپنے ایک شناسا محمد سلیم ولد عبدل گنائی ساکن پادشاہی باغ، جو انٹرنیشنل موٹرس میں ایک میکانک کی حیثیت سے کام کرتا ہے، سے لیا تھا جس کو مزید پوچھ تاچھ کے لئے گرفتار کیا گیا ہے۔

Three accused arrested by Srinagar police in acid attack case. There will be always a policy of stringest legal action against such inhuman acts. Legal action will also be taken against all shops which are not following Hon’ble SC directions about stockage of Acidic material. pic.twitter.com/Z39SQCPUee

— Srinagar Police (@SrinagarPolice) February 2, 2022

پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ اس ورک شاپ کو سیل کرنے کے لئے قانونی عمل شروع کیا گیا ہے کیونکہ اس کے ایک ملازم کی طرف سے ہائی کورٹ ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تیزاب بیچا تھا۔ ساتھ ہی سرینگر کے تمام دکانداروں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ تیزاب بیچنے کے لئے سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کریں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آئی جی پولیس کشمیر زون نے ہندواڑہ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

Next Post

وانٹہ پورہ سرینگر میں دوشیزہ پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ کے خلاف احتجاج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
Next Post
وانٹہ پورہ سرینگر میں دوشیزہ پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ کے خلاف احتجاج

وانٹہ پورہ سرینگر میں دوشیزہ پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ کے خلاف احتجاج

دوشیزہ پر تیزاب حملہ حد درجہ شرمناک: متحدہ مجلس علما جموں وکشمیر

دوشیزہ پر تیزاب حملہ حد درجہ شرمناک: متحدہ مجلس علما جموں وکشمیر

جماعت اسلامی جموں و کشمیر کی ڈس انفو لیب رپورٹ کی تردید، کہا جماعت اسلامی کے کسی بھی فرد نے بوسنیا کانفرنس میں شرکت نہیں کی

جماعت اسلامی جموں و کشمیر کی ڈس انفو لیب رپورٹ کی تردید، کہا جماعت اسلامی کے کسی بھی فرد نے بوسنیا کانفرنس میں شرکت نہیں کی

جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 6ہزار 568 مثبت معاملات، سات مریض فوت

جموں وکشمیر میں مزید 2304 افراد کی رپورٹ مثبت، 9 مریض فوت

لائن آف کنٹرول کو دراندازی کیلئے عبور کرنے والوں کو واپس جانے کا موقعہ نہیں دیا جائے گا

کشمیر کے حالات بہتری کی طرف گامزن، امن کی بحالی حکومت کی پہلی ترجیح: جنرل نروانے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »