امت نیوز ڈیسک //
بانڈی پورہ، 06 اگست : شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے حاجن علاقے میں ایک 20 سالہ لڑکا کنویں میں پھسل کر ازجان ہوگیا۔
انہوں نے کشمیر بلیٹن (کے بی) کو بتایا کہ لڑکا بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں پھسل کر اپنی موت کے منہ میں چلا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد لاش کو نکالنے کے لیے فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ بعد ازاں لڑکے کی شناخت ارشاد احمد ڈار (20) ولد غلام احمد ڈار ساکن حاجن بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
مزید برآں، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔










