• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے: ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ

حدبندی کمیشن کا قیام غیر قانونی، مجوزہ رپورٹ لوگوں کو تقسیم کرنے کی مذموم کوشش: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
17/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس کی بنیاد ناانصافی کے خلاف جدوجہد سے ہی پڑی ہے اور یہ جماعت آج بھی جموں وکشمیرکے عوام کیساتھ ہورہی ناانصافیوں کیخلاف برسرجہد ہے اور ہماری جماعت کسی بھی صورت میں اپنے اصولوں سے انحراف کرنے والی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس کو جہاں جموں و کشمیر کی واحد اور حقیقی عوامی نمائندہ جماعت ہونے کا طرہ امتیاز حاصل رہاہے وہیں اس جماعت نے بھی ہمیشہ لوگوں کو ہی طاقت کا سرچشمہ سمجھا ہے اور یہ جماعت آج بھی اسی اصول پر قائم و دائم ہے۔ان باتوں کا اظہارنیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج جموں میں کٹرا، سانبہ، نگروٹہ اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود، معزز شہریوں، بی ڈی سی ممبران،پارٹی ورکرز کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا. حدبندی کمیشن کی رپورٹ کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے صدر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبدا للہ نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ ناانصافی پر مبنی ہے، جس کا مقصد جموں وکشمیرکے عوام کو علاقائی، لسانی اور مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرکے بھاجپا کو انتخابات میں فائدہ پہنچانا ہے۔اُن کا کہنا تھاکہ نیشنل کانفرنس کے تینوں ایسوسی ایٹ ممبران نے کمیشن میں اپنا جواب داخل کردیاہے اور ایسی کسی بھی مشق سے گریز کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔اُن کے مطابق ہمارا مانناہے کہ جس قانون کے تحت اس حدبندی کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیاہے اُس قانون کی جوازیت سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اس مشکوک قانون کے تحت جموں وکشمیر کی حدبندی کرنا سپریم کورٹ کی توہین کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ نشستوں کی حدبندی آبادی کے تناسب سے ہونی چاہئے لیکن یہاں من مانے طریقے سے نشستوں کی حدبندی کی گئی ہے اور کئی تاریخی اہمیت کی حامل نشستوں کا نام و نشان ہی ختم کردیا ہے ۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ بھاجپا کے ان مذموم منصوبوں کا مقابلہ صرف اور صرف ہوشیاری اور متحد ہوکر کیا جاسکتا ہے اور وقت کا تقاضا ہمیں عملی طو رپر اتحاد و اتفاق میں رہیں اور جموں و کشمیر کے خلاف ہورہی ہر ایک سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔دریں اثناء ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ریاسی جاکر پارٹی کے علیل لیڈر طارق بٹ کی عیادت کی ۔ انہوں نے موصوف کے اہل خانہ سے کہاکہ طارق بٹ کو نئی دہلی پہنچائیں اور ہم وہاں اُن کا علاج و معالجہ کرائیں گے۔ انہوں نے طارق بٹ کی فوری صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گپکار الائنس کی 26 فروری کو سرینگر میں میٹنگ طلب، جموں وکشمیر کی تازہ صورتحال پر ہوگا تبادلہ خیال

Next Post

سرینگر میں گاڑیاں چرانے والے دو افراد گرفتار، چار گاڑیاں بر آمد: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

01/02/2026
جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
Next Post
سرینگر میں گاڑیاں چرانے والے دو افراد گرفتار، چار گاڑیاں بر آمد: پولیس

سرینگر میں گاڑیاں چرانے والے دو افراد گرفتار، چار گاڑیاں بر آمد: پولیس

حد بندی کمیشن سکھ کمیونٹی کو حق رائے دہی سے محروم رکھنا چاہتی ہے: سکھ کار ڈی نیشن کمیٹی کشمیر

حد بندی کمیشن سکھ کمیونٹی کو حق رائے دہی سے محروم رکھنا چاہتی ہے: سکھ کار ڈی نیشن کمیٹی کشمیر

بھارت کی توانائی کی ضرورتیں اگلے 20 سالوں میں دوگنا ہونے کی توقع

بھارت کی توانائی کی ضرورتیں اگلے 20 سالوں میں دوگنا ہونے کی توقع

سرینگرمیں گرینیڈ حملہ، ایک پولیس اہلکار اور ایک مقامی شخص زخمی

کیگام شوپیان میں سی آر پی ایف گاڑی پر گرینیڈ حملہ

بارہ مولہ کے شیری علاقے میں بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد: پولیس کا دعویٰ

بارہ مولہ کے شیری علاقے میں بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد: پولیس کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »