• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر میں کسی کو بھی چور دروازے سے گھسنے نہیں دیا جائے گا: الطاف بخاری

فائل فوٹو

حد بندی کمیشن کی مشق لوگوں کو بے اختیار کرنے کی مشق ہے: الطاف بخاری

میڈیا ہماری آواز ہے، ہم ان کے ساتھ ہیں

by امت ڈیسک
19/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(جموں) جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر حد بندی کمیشن نشستوں کی سر نو حد بندی کرنے کی بجائے یونین ٹریٹری کے لوگوں بے اختیار کرنے کا مشق کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری کے دونوں خطوں کے لوگوں کو علاقے اور مذہب کی بنیادں پر تقسیم کرنے کی بھر پور کوشش کی گئی ہے۔  اپنی پارٹی صدر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا: ’ملک میں حد بندی 2026 میں کی جانے والی ہے لیکن مجھے معلوم نہیں ہے کہ جموں وکشمیر میں اس مشق کو پہلے ہی کیوں کیا جا رہا ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’حد بندی کمیشن کی یہ مشق جموں وکشمیر میں نشستوں کی سر نو حد کرنے کے بجائے یہاں کے لوگوں کو بے اختیار کرنے کی مشق ہے‘۔انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری کے دونوں خطوں میں لوگوں کو علاقے اور مذہب کی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی مضبوط کوشش کی گئی ہے۔الطاف بخاری نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کیا ہے کیونکہ یہ رپورٹ تیار کرنے کے لئے متعلقین کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی با قاعدہ ہوم ورک کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا: ’حد بندی کمیشن کی رپورٹ میں انوکھی چیزیں دیکھی جا رہی ہیں جو پہلے کبھی دیکھی نہیں گئی ہیں اب ووٹروں کو فلائنگ گاڑیوں میں ووٹ ڈالنے کے لئے جانا پڑے گا‘۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے پانچ ارکان پارلیمان کو مستعفی ہونا چاہئے کیونکہ وہ لوگوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوئے ہیں. اپنی پارٹی صدر نے یونین ٹریٹری انتظامیہ پر نوجوانوں کو ستانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’نوجوان ہر جگہ پریشان ہیں بلکہ انہیں منشیات و ملی ٹنسی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ عارضی ملازموں کو بھی پریشین کیا جا رہا ہے اور انہیں آئے روز نئی نئی فارمز بھرنے کو کہا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں سے زیادہ کسی نے ملک کے لئے قربانیاں نہیں دی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس اور بی جے پی لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کرنے میں ناکام ہوگئےہیں بلکہ وہ اپنی اپنی پارٹیوں کے مفادات کی ترجمانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم حد بندی رپورٹ کے لئےعدالت کا دروازہ کٹٹھکٹھائیں گے وہ لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر میں قبرستان کا سناٹا چھایا ہوا ہے نہ کہ امن کا۔ الطاف بخاری نے کہا کہ میڈیا ہماری آواز ہے اور ہم ان کے ساتھ ہیں.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر میں مزید 166افراد کی کرونا رپورٹ مثبت

Next Post

جموں و کشمیر حد بندی کمیشن نے جمہوریت درست کی ہے: بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر حد بندی کمیشن نے جمہوریت درست کی ہے: بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر

جموں و کشمیر حد بندی کمیشن نے جمہوریت درست کی ہے: بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

ڈوڈہ میں مقامی جنگجو کی گرفتار: پولیس کا دعویٰ

آرونی بجبہاڑہ میں نجی گاڑی سے پستول برآمد

پولیس اور محکمہ مال کی مشترکہ ٹیموں کے جموں میں کئی مقامات پر چھاپے

جموں و کشمیر میں سفید پوش عسکریت پسندوی کو قدم جمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

مقامی نوجوانوں کی جنگجو تنظیموں میں شمولیت اختیار کرنے کا گراف کم ہوا ہے : ڈی پی پانڈے

حد بندی کمیشن نے جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع کے لوگوں کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھا ہے: رویندر رینہ

دفعہ 370 کی منسوخی سے گوجر بکر وال طبقے کے لوگوں کو انصاف ملا: رویندر رینہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »