(سرینگر) جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 166افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے. خیال رہے پچھلے 47 دنوں کے بعد پہلی مرتبہ جموں وکشمیر میں یومیہ کیسز کی تعداد 166درج ہوئی۔
19 Feb : Media Bulletin on Novel #CoronaVirusUpdates #COVID19 @nitishwarKumar@kansalrohit69 @ByYatishYadav
@airnewsalerts@ANI @HealthMedicalE1 @ddnews_jammu @ddnewsSrinagar pic.twitter.com/qCOHyj7M89— Information & PR, J&K (@diprjk) February 19, 2022
سرکاری بلٹن میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز سرینگر میں 21 افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہمولہ میں چار، بڈگام میں چار، پلوامہ میں تین ، کپواڑہ میں 13، اننت ناگ میں چھ ، باندی پورہ میں 10، گاندربل میں دوافراد اس وائرس سے متاثر پائے گئے۔جموں ضلع میں سب سے زیادہ 51 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، راجوری میں ایک ،ڈوڈہ میں 23، کٹھوعہ میں 8، سانبہ میں ایک، کشتواڑ میں دو، پونچھ میں تین، رام بن میں پانچ اور ریاسی میں چار افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔