(سرینگر) پولیس نے ضلع ڈوڈہ میں مشتبہ جنگجو کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کی تحویل سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ڈوڈہ پولیس، آرمی اور ایس ایس بی نے ٹھاٹھری کے مقام پر ناکہ چیکنگ کے دوران عادل بٹ ساکن سازن برجارنی کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے ایک پستول ، دو میگزین اور 9گولیوں کے راونڈ برآمد کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے.