• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھاری برفباری کے نتیجے میں درجنوں رہائشی مکانوں کو نقصان 

بھاری برفباری کے نتیجے میں درجنوں رہائشی مکانوں کو نقصان 

by امت ڈیسک
23/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) وادی کے شمال و جنوب میں ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں درجنوں رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچ گیا جبکہ سرینگر کے بالہامہ علاقے میں پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا ٹرانسمیشن ٹاور گر جانے سے کئی گاڑیوں کونقصان پہنچ گیا ۔ ادھر کولگام میں مکان کو نقصان پہنچ جانے کے نتیجے میں چھ افراد خانہ کو بچالیا گیا جبکہ اونتی پورہ میں آخروٹ کا درخت مکان پر گرنے سے ایک کنبہ معجزاتی طور پر بچ گیا ۔ اسی دوران اچھن پلوامہ میں شیڈ مہندم ہونے سے خاتون زخمی ہو گئی جس کے بعد اسکو جے سی بی پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وادی کے شمال و جنوب میں ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں ہر سو تباہی مچ گئی ۔ بھاری برفباری سے وادی کے شمال و جنوب میں ایک درجن کے قریب رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچ گیا ۔ ضلع کولگام کے ٹنگمرگ اہربل میں ایک ہی اہلخانہ کے چھ افراد کو بچایا گیا ۔ محمد اقبال شیخ ولد عبد الکریم شیخ کا رہائشی مکان کی چھت بھاری برف بھاری کی وجہ سے گر گئی، جس کی وجہ سے مکان کو شدید نقصان پہنچا۔اس دوران تحصیل دار دمہال ہانجی پورہ نے واقعی کے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے واقعے کی نسبت فوری کاروائی کرتے ہوئے چھ افراد خانہ کو وہاں سے نکال کر محفوظ جگہ منتقل کیا اور ضرورت کی چیزیں بھی فراہم کر دی گئی ہے ۔ ادھر پلوامہ کے اونتی پورہ گلزار پورہ کے فاروق احمد شیخ ولد ثناواللہ شیخ کے رہاشی مکان پر اخروٹ کا درخت گر پڑنے سے مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ اس دوران گھر میں موجود افراد معجزاتی طور پر بچ گئے ۔ اس بارے میں تحصیلدار اونتی پورہ شکیل احمد نے بتایا کہ ہم نے علاقے کی طرف ایک ٹیم روانہ کی۔ادھر پلوامہ کے اچھن علاقے میں ایک کیچن شیڈ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں، انہیں بعد میں جے سی بی کی مدد سے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گاندر بل میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف انہدامی مہم کے دوران نوجوان کی خود سوزی واقعہ: صوبائی کمشنر کشمیر کی طرف سے تحقیقات کرانے کا حکم جاری

Next Post

روس کا یوکرین کے خلاف اعلان جنگ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
Next Post
روس کا یوکرین کے خلاف اعلان جنگ

روس کا یوکرین کے خلاف اعلان جنگ

یوکرین پر روس کا حملہ: عالمی منڈی میں سونا، خام تیل مہنگا

یوکرین پر روس کا حملہ: عالمی منڈی میں سونا، خام تیل مہنگا

حدبندی کمیشن کی مجوزہ سفارشات: جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے یکسر مسترد

حد بندی کمیشن جموں و کشمیر کے 5ممبران پارلیمنٹ کی تجاویز پر غور کرے گا

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

بادامی باغ سرینگر میں شیڈ گرنے سے آرمی اہلکار کی موت

بھاری برفباری کے نتیجے میں درجنوں رہائشی مکانوں کو نقصان 

جمعہ اور ہفتہ کو کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »