(سرینگر) وادی کشمیر میں سخت ترین سردیوں کے لئے مشہور چلہ کلان، چلہ خورد اور چلہ بچہ کا دور اقتدار ختم ہونے کے باوجود بھی شبانہ سردیوں کا زور برابر جاری ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں دو اور تین مارچ کو بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔










