(اننت ناگ) ضلع اننت ناگ کے میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال (ایم سی سی ایچ) میں منگل کی دوپہر کو گیس سلنڈر پھٹنے سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ ٹکٹ کاؤنٹر پر پیش آیا، جس میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں اسپتال کے دو ملازمین بھی شامل ہیں تاہم وہ تمام محفوظ ہیں۔پرنسپل ایم سی سی ایچ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ان کے مطابق تین ملازمین، پانچ حاضرین اور دو بچے شامل ہیں۔