(سرینگر) پولیس نے سرینگر کے صنعت نگر علاقے سے لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ سرینگر کے صنعت نگر علاقے میں منگل کی صبح لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ جنگجو اعانت کار کی تحویل سے اے کے47 رائفل کے دس میگزین بر آمد کئے گئے۔