(گاندربل) گاندربل ضلع کے سما محلہ شالہ بگ علاقے میں منگل کو ایک ٹریکٹر کی زد میں آنے سے دو بھائیوں کی موت ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سما محلہ شلاباغ میں ایک ٹریکٹر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں دو بھائی زخمی ہوئے جن کی شناخت 18سال کے ساحل احمد ڈار اور 10سال کے رمیز ڈار کے بیٹے غلام محی الدین ڈار آف شالہ بگ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کو علاج کے لیے پی ایچ سی پیرپورہ لے جایا گیا جہاں سے انہیں ضلع اسپتال گاندربل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔