امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 15 مئی : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اڑی علاقے میں جمعرات کو ایک سڑک حادثے میں کم از کم ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔
حکام نے جی این ایس کو بتایا کہ دچھی باگراتو میں ایک ٹریکٹر حادثہ کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
تمام زخمیوں کو ایس ڈی ایچ اوڑی منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی کو مردہ قرار دیا گیا، جب کہ دیگر دو زخمیوں کو علاج کے لیے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا۔
مقتول کی شناخت عابد حسین (26) ولد خانی زمان ساکن دچھی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں زخمیوں کی شناخت 22سالہ اخلاق اور عبدالرزاق (27)دونوں بیٹے عظمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے حادثے کا نوٹس لے لیا ہے۔(جی این ایس)










