• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ملی ٹنسی سے تعلق ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ دینے سے انکار کرنے کے متعلق عدالت عالیہ کا فیصلہ خوش آئند: محبوبہ مفتی

‘پانی پر سیاست نہ کریں‘ محبوبہ مفتی کا عمر عبداللہ کو مشورہ

by امت ڈیسک
16/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے شمالی کشمیر کے تُلبل نیویگیشن پروجیکٹ (Tulbul Navigation Project) کی بحالی کی تجویز دینے پر جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر سخت تنقید کی۔ محبوبہ نے کہا کہ اس طرح کی تجاویز بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دوبارہ ہوا دے سکتی ہیں۔

محبوبہ مفتی نے عمر عبداللہ کی جانب سے وُلر جھیل اور تُلبل بیراج کی ویڈیو شیئر کرنے پر سماجی رابطہ گاہ ’’ایکس‘‘ پر نہ صرف اپنے خدشات کا اظہار کیا بلکہ ویڈیو شیئر کرنے ’’وقت اور نیت‘‘ پر بھی سوال اٹھایا۔ محبوبہ نے لکھا: ’’جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بھارت اور پاکستان کے مابین جاری کشیدگی کے دوران تُلبُل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کی اپیل انتہائی افسوسناک ہے۔‘‘

انہوں نے مزید لکھا: ’’ایسے وقت میں جب دونوں ممالک جنگ بمشکل ٹلی ہے، اور جموں و کشمیر نے اس کی سب سے بڑی قیمت معصوم جانوں کے ضیاع، تباہی اور تکالیف کی صورت میں چکائی ہے، (عمر عبداللہ کے) ایسے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہی نہیں بلکہ خطرناک حد تک اشتعال انگیز بھی ہیں۔‘‘

محبوبہ مفتی، جو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر ہیں، نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو سکون اور امن کی ضرورت ہے، نہ کہ حساس معاملات جیسے پانی کی تقسیم پر سیاسی بیان بازی۔ ’’پانی جیسی بنیادی اور حیات بخش شیئیکو ہتھیار بنانا نہ صرف غیر انسانی فعل ہے بلکہ ایک دو طرفہ معاملے کو بین الاقوامی رنگت دینے کا خطرہ بھی ہے۔‘‘

محبوبہ مفتی کا یہ بیان عمر عبداللہ کے ایک روز قبل جاری کیے گئے پوسٹ پر ردعمل تھا، جس میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور وزیر اعلیٰ نے وُلر جھیل کی 30 سیکنڈ کی فضائی ویڈیو شیئر کی تھی۔ ویڈیو میں تُلبُل نیویگیشن بیراج پر جاری سول کام کاج کو صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ عمر عبداللہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا: ’’شمالی کشمیر میں وُلر جھیل- اس ویڈیو میں جو سول کام آپ دیکھ رہے ہیں وہ تُلبُ نیویگیشن بیراج ہے۔‘‘

عمر عبداللہ نے مزید لکھا: ’’یہ کام 1980 کی دہائی کے اوائل میں شروع ہوا تھا لیکن پاکستان کے انڈس واٹر ٹریٹی (آبی معاہدہ) کے تحت دباؤ کے بعد اسے روک دیا گیا۔ اب جب کہ یہ معاہدہ ’عارضی طور پر معطل‘ ہو چکا ہے، میں سوچتا ہوں کہ کیا اب ہم اس پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کر سکتے ہیں؟‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راجوری میں 23 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

Next Post

جنگ ہمارے لئے تباہی ہے، ہم امن کے خواستگار ہیں:ناصر اسلم وانی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
Next Post
جنگ ہمارے لئے تباہی ہے، ہم امن کے خواستگار ہیں:ناصر اسلم وانی

جنگ ہمارے لئے تباہی ہے، ہم امن کے خواستگار ہیں:ناصر اسلم وانی

سرحد پار کچھ لوگوں کو خوش کرنے کی کر رہی ہیں کوشش: عمر عبداللہ کا محبوبہ کے بیان پر ردعمل

سرحد پار کچھ لوگوں کو خوش کرنے کی کر رہی ہیں کوشش: عمر عبداللہ کا محبوبہ کے بیان پر ردعمل

سب کشمیر کے بارے میں بات کر رہے ہیں لیکن کوئی کشمیریوں سے بات نہیں کر رہا ہے: میر واعظ

سب کشمیر کے بارے میں بات کر رہے ہیں لیکن کوئی کشمیریوں سے بات نہیں کر رہا ہے: میر واعظ

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

بڈگام میں لشکر طیبہ کے تین اوور گراؤنڈ ورکرز گرفتار، اسلحہ برآمد

عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے درمیان سرد جنگ جاری،ایک پر ہندوستان دوسرے پر پاکستان کو خوش کرنے کا لگ رہا ہے الزام

عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے درمیان سرد جنگ جاری،ایک پر ہندوستان دوسرے پر پاکستان کو خوش کرنے کا لگ رہا ہے الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »