(سرینگر) جموں وکشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ چھوٹی پورہ شوپیاں میں سی آر پی ایف اہلکار کی ہلاکت میں ملوث جنگجو اور اُس کے معاون کو پستول سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ یاد رہےکہ ہفتے کی شام کو شوپیاں کے چھوٹی پورہ گاوں میں رخصت پر گھر آئے سی آر پی ایف اہلکار پر فائرنگ کی گئی جس وجہ سے اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ۔
We have arrested #killer of CRPF personnel. #Weapon of #offence (pistol) recovered on his disclosure. 01 OGW who accompanied him during #terror crime also arrested. Terror crime was committed on the direction of LeT Cmdr Abid Ramzan Sheikh. Case registered: IGP Kashmir
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) March 13, 2022
آئی جی کشمیر وجے کمار کے حوالے سے پولیس کے ایک آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کہا گیا :’ چھوٹی پورہ شوپیاں میں سی آر پی ایف اہلکار کی ہلاکت میں ملوث جنگجو کو پستول سمیت حراست میں لیا گیا‘۔










