• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں سکھ نوجوان کی پراسرار ہلاکت پر احتجاج، تحقیقات کا مطالبہ

کشمیر میں سکھ نوجوان کی پراسرار ہلاکت پر احتجاج، تحقیقات کا مطالبہ

by امت ڈیسک
24/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ترال : جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ترال کے دھرم گنڈ علاقے میں ایک سکھ نوجوان کی پر اسرار ہلاکت کے بعد مقامی سکھ اور مسلم برادری نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے ہلاکت کو ’’بہیمانہ قتل‘‘ قرار دیتے ہوئے اس میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

مقامی باشندوں کے مطابق گزشتہ شام ایک مقامی سکھ نوجوان سرجیت سنگھ عرف شنٹی ولد فوجا سنگھ ساکن دھرم گنڈ، ترال کی لاش ایک درخت پر لٹکی ہوئی پائی گئی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں صف ماتم بچھ گئی۔

آج اس معاملے کو لے کر مقامی سکھ سمیت مسلم آبادی نے مشترکہ طور پر احتجاج کیا۔ انہوں نے آری پل – ترال سڑک پر ٹریفک کی نقل و حرکت کو بھی بند کر دیا۔ احتجاجی مظاہرین ’’قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے‘‘ کا مطالبہ کر رہے تھے۔

بعد ازاں، ترال کے ممبر اسمبلی رفیق احمد نائک اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ترال ساجد نقاش سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران بھی جائے حادثہ پر پہنچے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جائے گی اور اگر قتل ثابت ہوا تو اس میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ حکام کی یقین دہانی کے بعد احتجاجی پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

دریں اثنا، ترال انتظامیہ نے مہلوک کے لواحقین کو ایک لاکھ روپے کی فوری مالی امداد بھی جاری کی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسرائیل اور ایران نے ٹرمپ کے جنگ بندی معاہدے کو قبول کر لیا، 12 روزہ جنگ کا ہوا خاتمہ

Next Post

پہلگام حملے میں کشمیری ملوث نہیں، اصل حقیقت این آئی اے رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی: عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر کا پانی دوسروں کو دینے کی اجازت نہیں دیں گے:عمر عبداللہ

پہلگام حملے میں کشمیری ملوث نہیں، اصل حقیقت این آئی اے رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی: عمر عبداللہ

مکھن دین خود کشی معاملے میں تا حال کوئی کارروائی نہیں کی گئی:محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کی وزیر داخلہ سےشبیر شاہ کی طبی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کی اپیل

ماہ محرم سے قبل متحدہ مجلس علماءجموں و کشمیر کے زیر اہتمام شیعہ سنی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد

رام بن میں متاثرین کو متبادل جگہ پر 5 مرلے زمین فراہم کی جائے گی: عمر عبداللہ

ریاستی درجے کے لیے اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار : عمر عبداللہ

جموں پولیس کا ’غیر انسانی‘ فعل: ’چور‘ کی نیم برہنہ پریڈ، انکوائری کے احکامات صادر

جموں پولیس کا ’غیر انسانی‘ فعل: ’چور‘ کی نیم برہنہ پریڈ، انکوائری کے احکامات صادر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »