• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پہلگام حملے میں ملوث تین ملی ٹینٹ سرینگر جھڑپ میں مارے گئے : امیت شاہ

پہلگام حملے میں ملوث تین ملی ٹینٹ سرینگر جھڑپ میں مارے گئے : امیت شاہ

by امت ڈیسک
29/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو پارلیمنٹ میں اعلان کیا کہ سرینگر کے نواحی علاقے ہارون میں پیر کے روز مارے گئے تین ملی ٹینٹ وہی ہیں جنہوں نے 22 اپریل کو پہلگام میں اندھا دھند فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کو ہلاک کیا تھا۔ امیت شاہ نے یہ بیان لوک سبھا میں ’’آپریشن سندور‘‘ پر جاری بحث کے دوران دیا، جہاں انہوں نے ’’آپریشن مہادیو‘‘ کی تفصیلات شیئر کیں اور بتایا کہ ’’سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی شناخت کے لیے مخصوص تکنیکی عمل سے کام لیا تاکہ اس بات کی مکمل تصدیق ہو سکے کہ مارے گئے افراد وہی تھے جو پہلگام حملے میں ملوث تھے۔‘‘

امیت شاہ، کے مطابق مارے گئے ملی ٹینٹوں کی شناخت سلیمان عرف فیصل، افغان، اور فیصل جٹ کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ تینوں مبینہ طور پر پاکستان سے آئے تھے اور انہوں نے کشمیر میں سرگرم نیٹ ورک کا حصہ بن کر کئی حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔

لوک سبھا میں امیت شاہ کا خطاب
امیت شاہ کے مطابق سلیمان اکتوبر 2024 میں گگن گیر (ضلع گاندربل) میں ہوئے حملے میں بھی ملوث تھا۔ لوک سبھا میں تقریر کے دوران انہوں نے کہا: ’’بائسرن وادی میں ہمارے شہریوں کو جن تین ملی ٹینٹوں نے مارا تھا، وہ یہی تین تھے جو کل (ہاروَن سرینگر میں) مارے گئے۔‘‘

وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ آپریشن (آپریشن مہادیو) بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ کارروائی تھی، اور انہوں نے اس کامیابی پر سبھی فورسز کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا: ’’معصوم شہریوں کو ان کے خاندانوں کے سامنے صرف مذہب پوچھ کر قتل کیا گیا۔ میں اس بربریت کی مذمت کرتا ہوں اور متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

امیت شاہ نے بتایا کہ 22 اپریل کو پہلگام حملے کے اگلے ہی دن 23 اپریل کو سرینگر میں ایک اعلیٰ سیکیورٹی میٹنگ ہوئی تھی، جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پہلگام حملے میں ملوث ملی ٹینٹوں کو کسی بھی صورت میں بھارت سے نکلنے نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا: ’’آپریشن مہادیو 22 مئی 2025 سے شروع ہوا، لیکن ایک لحاظ سے یہ اسی دن شروع ہو گیا تھا جب حملہ ہوا تھا۔ حملہ دن 1 بجے ہوا اور میں شام 5:30 بجے سرینگر پہنچ گیا تھا۔‘‘

آپریشن مہادیو کیسے شروع ہوا
شاہ نے بتایا کہ 22 مئی کو انٹیلی جنس بیورو کو اطلاع ملی تھی کہ ملی ٹینٹ داچھی گام میں چھپے ہوئے ہیں۔ اس کی تصدیق کے لیے انٹیلی جنس اور فوج نے سگنل پکڑنے والے اعلیٰ قسم آلات کے ذریعے مسلسل دو ماہ تک یعنی 22 مئی سے 22 جولائی تک کوششیں جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا: ’’ہمارے اہلکار سرد پہاڑی علاقوں میں پیدل گشت کر رہے تھے سگنل پکڑنے کی کوشش کرتے رہے۔ 22 جولائی کو پختہ اطلاع ملی، جس کے بعد فوج کی 4 پیرا یونٹ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیر لیا۔ آپریشن کی تفصیل دیتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’آپریشن مہایو کے دوران وہاں افرادی قوت بھیجی گئی اور اُن ہی تین ملی ٹینٹوں کو مارا گیا جنہوں نے پہلگام میں ہمارے معصوم شہریوں کو قتل کیا تھا۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پارلیمنٹ میں آغا روح اللہ کا سوال: "جنگ ہمیشہ پہلے کشمیریوں کے خلاف کیوں لڑی جاتی ہے؟”

Next Post

ملی ٹینسی کبھی کامیاب نہیں ہوگی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
دور دراز اور پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو لازمی اور ضروریات خدمات میسر رکھی جائیں: ڈاکٹر فاروق

ملی ٹینسی کبھی کامیاب نہیں ہوگی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

راہل گاندھی نے آپریشن سندور پر حکومت کی پالیسی کو بتایا ناکام۔۔کہا، پی ایم میں ہمت ہے تو کہیں ہم نے کوئی طیارہ نہیں کھویا

راہل گاندھی نے آپریشن سندور پر حکومت کی پالیسی کو بتایا ناکام۔۔کہا، پی ایم میں ہمت ہے تو کہیں ہم نے کوئی طیارہ نہیں کھویا

دنیا کے کسی بھی لیڈر نے آپریشن روکنے کو نہیں کہا، پی ایم مودی کا اپوزیشن کو جواب

دنیا کے کسی بھی لیڈر نے آپریشن روکنے کو نہیں کہا، پی ایم مودی کا اپوزیشن کو جواب

خراب موسم کے باعث پونچھ، راجوری میں تمام اسکول بند

خراب موسم کے باعث پونچھ، راجوری میں تمام اسکول بند

موسلا دھار بارش کی وجہ سے پہلگام، بالتل سے امرناتھ یاترا ایک دن کے لیے معطل

موسلا دھار بارش کی وجہ سے پہلگام، بالتل سے امرناتھ یاترا ایک دن کے لیے معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »