• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر حکومت نے دفاتر میں پین ڈرائیو کے استعمال پر پابندی عائد کی

جموں و کشمیر حکومت نے دفاتر میں پین ڈرائیو کے استعمال پر پابندی عائد کی

by امت ڈیسک
25/08/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز //
سرینگر، 25 اگست: جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو ایک اہم حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سول سیکریٹریٹ جموں و سرینگر سمیت تمام ضلعی ڈپٹی کمشنر دفاتر اور سرکاری محکموں میں سرکاری ڈیوائسز پر پین ڈرائیوز کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد حساس سرکاری معلومات کا تحفظ، سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانا، اور ڈیٹا لیک، میلویئر انفیکشنز اور غیر مجاز رسائی کے خطرات کو کم کرنا ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ حکم کے مطابق:
“یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر کی سائبر سیکیورٹی پوزیشن کو بہتر بنانے اور حساس سرکاری معلومات کے تحفظ کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سول سیکریٹریٹ جموں و سرینگر اور تمام ضلعی ڈپٹی کمشنر دفاتر میں سرکاری ڈیوائسز پر پین ڈرائیوز کے استعمال پر پابندی ہوگی۔”

البتہ، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جہاں آپریشنل ضرورت پیش آئے وہاں مخصوص صورتوں میں ہر محکمہ کے لیے 2–3 پین ڈرائیوز تک ’’وہائٹ لسٹنگ‘‘ کی اجازت دی جا سکتی ہے، بشرطیکہ اس کی باضابطہ درخواست متعلقہ محکمے کے سربراہ کے ذریعے اسٹیٹ انفارمیٹکس آفیسر (SIO)، نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کو بھیجی جائے۔ اجازت ملنے کے بعد پین ڈرائیوز کو متعلقہ NIC سیل میں جمع کرانا ہوگا تاکہ ان کی ری کنفیگریشن، آڈٹ، کنٹرول اور رجسٹریشن کی جا سکے۔

محکمہ جات کے لیے محفوظ متبادل کے طور پر حکومت نے ’’GovDrive‘‘ کو استعمال کرنے کی سختی سے سفارش کی ہے۔ یہ ایک کلاؤڈ بیسڈ، ملٹی-ٹیننٹ پلیٹ فارم ہے جو ہر سرکاری افسر کو 50 جی بی کا محفوظ اسٹوریج فراہم کرتا ہے، جسے مختلف ڈیوائسز پر ہم آہنگ (synchronization) کیا جا سکتا ہے۔ اس کے استعمال کی تفصیلات اور رہنمائی دستاویز (Annexure I & II) کے ساتھ فراہم کی گئی ہیں۔

حکم میں واضح کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ اور WeTransfer جیسے غیر محفوظ پلیٹ فارمز پر سرکاری یا حساس معلومات کی ترسیل، تقسیم یا شیئرنگ مکمل طور پر ممنوع ہے۔ اس میں سرکاری دستاویزات، ای میلز، حساس تکنیکی معلومات جیسے ICT ڈایاگرامز، سسٹم کنفیگریشن، کمزوریوں کی رپورٹس اور سیکیورٹی آڈٹ رپورٹس شامل ہیں۔ اس کے بجائے ’’GovDrive‘‘، ’’ای-آفس‘‘ اور ای میل کے ذریعے تبادلہ کرنے کی سخت ہدایت دی گئی ہے۔

حکم نامے میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کو سنگین تصور کیا جائے گا اور اس پر ویب کنڈکٹ، آئی ٹی استعمال اور انتظامی رویے سے متعلقہ قوانین کے تحت تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

آخر میں حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایات سرکاری ڈیجیٹل اثاثوں کے تحفظ اور حساس ڈیٹا کے کسی بھی قسم کے سمجھوتے کو روکنے کے لیے دی گئی ہیں۔ تمام محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان ہدایات پر فوری اور ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد کریں تاکہ حکومت کے ڈیجیٹل نظام کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

محبوبہ مفتی کی قیادت میں احتجاجی مارچ، جموں و کشمیر کے قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ

Next Post

سرینگر میں احتجاج کرنا دکھاوا، محبوبہ مفتی کو امیت شاہ سے دلی میں بات کرنی چاہیے : عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
سرینگر میں احتجاج کرنا دکھاوا، محبوبہ مفتی کو امیت شاہ سے دلی میں بات کرنی چاہیے : عمر عبداللہ

سرینگر میں احتجاج کرنا دکھاوا، محبوبہ مفتی کو امیت شاہ سے دلی میں بات کرنی چاہیے : عمر عبداللہ

سرحدوں پر چوکسی، 607 اہلکاروں کی تقرری کو منظوری

اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام

ہند پاک حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت کا پاکستان سے پہلا بڑا رابطہ، پاکستان کو دریائے توی میں ممکنہ سیلاب سے آگاہ کیا

ہند پاک حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت کا پاکستان سے پہلا بڑا رابطہ، پاکستان کو دریائے توی میں ممکنہ سیلاب سے آگاہ کیا

خان یونس کے ناصر ہاسپٹل پر اسرائیلی فضائی حملہ، 15 جاں بحق افراد میں 4 صحافی شامل

خان یونس کے ناصر ہاسپٹل پر اسرائیلی فضائی حملہ، 15 جاں بحق افراد میں 4 صحافی شامل

تقدیر کی دستک نے برسوں کی خاموشی کو گلے لگا لیا

تقدیر کی دستک نے برسوں کی خاموشی کو گلے لگا لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »