• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حکومت کے خلاف احتجاج میں اردن کے شہزادے شاہی لقب سے دستبردار

حکومت کے خلاف احتجاج میں اردن کے شہزادے شاہی لقب سے دستبردار

by امت ڈیسک
05/04/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

اردن کے بادشاہ کے سوتیلے بھائی نے شہزادے کے لقب سے دستبردار ہوتے ہوئے حکومت چلانے کے طریقہ کار کے خلاف احتجاج میں شرکت کی، یہ محل کے جاری جھگڑے کا تازہ ترین باب تھا جس میں جونیئر شہزادے کو ایک سال قبل نظر بند کیا گیا تھا۔ خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ حمزہ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اس فیصلے پر اس لیے پہنچے ہیں کیونکہ ان کے عقائد ’ہمارے اداروں کے موجودہ نقطہ نظر، پالیسیوں اور طریقوں‘ سے ہم آہنگ نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے اپنے ماضی کے قول کے مطابق شاہ عبداللہ دوم اور حکمران اشرافیہ پر براہ راست تنقید کرنا بند کر دیا، لیکن ان کے لہجے سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ شاہی عدالت کی ماضی میں تجویز دیے جانے کے باجود بھی اس دراڑ کو ٹھیک نہیں کیا جاسکا ہے۔

pic.twitter.com/HSuet5cpht

— Hamzah bin AlHussein (@HamzahHKJ) April 3, 2022

عبداللہ اور حمزہ، شاہ حسین کے بیٹے ہیں جنہوں نے 1999 میں اپنی موت سے قبل اردن پر تقریباً نصف صدی تک حکومت کی تھی۔ بادشاہ نے گزشتہ اپریل میں حمزہ کو مغربی اتحادی مملکت کو غیر مستحکم کرنے کی مبینہ سازش پر نظر بند کر دیا تھا، اس وقت ایک ویڈیو بیان میں حمزہ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں سرکاری بدعنوانی کے خلاف بولنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ شاہی عدالت کی طرف سے جاری کردہ ایک خط میں کہا گیا کہ حمزہ نے گزشتہ ماہ اپنے بھائی سے معافی مانگتے ہوئے اس کا اظہار کیا تھا کہ ’ہم اپنے ملک اور اپنے خاندان کی تاریخ کے اس باب کا صفحہ پلٹ سکتے ہیں‘۔ تجزیہ کار عامر سبیلہ نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ حمزہ کے اعلان سے شاہی کشمکش دوبارہ شروع ہو جائے گی جس حوالے سے اردن میں بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ معاملہ شہزادے کی معافی سے حل ہو گیا ہے۔ عامر سبیلہ نے کہا کہ حمزہ نے یہ فیصلہ یکطرفہ طور پر کیا ہے جس کا اعلان انہوں نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا، اس میں شاہی خاندان کی مشاورت شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ دوبارہ اپنے پرانے مؤقف پر آنا چاہتے ہیں ہم اس مقام پر واپس آگئے ہیں جہاں وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ مطمئن نہیں ہیں اور کوئی مفاہمت نہیں چاہتے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا حمزہ کے اپنے لقب سے دستبردار ہونے کے فیصلے سے ان کی نقل و حرکت کی آزادی کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ حمزہ جھگڑے کے بعد سے صرف ایک بار منظر عام پر آئے ہیں، فروری میں عدالت نے حمزہ کے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔ یہ جھگڑا ہاشمی شاہی خاندان کے اندر لڑائی کا ایک نادر واقعہ تھا۔ ایک موقع پر اردن نے شاہی خاندان کے معاملات کی رپورٹنگ پر سخت حکم جاری کیا تھا، جو شاہی خاندان کے اندر پیش آنے والے واقعات کی حساسیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ح سے ’حقہ‘ تو پھر س سے ’سگریٹ‘ کیوں نہیں؟

Next Post

اپوزیشن کو خاموش کرنے کی حکومت کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: کانگریس صدر سونیا گاندھی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
اپوزیشن کو خاموش کرنے کی حکومت کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: کانگریس صدر سونیا گاندھی

اپوزیشن کو خاموش کرنے کی حکومت کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: کانگریس صدر سونیا گاندھی

جموں وکشمیر میں جب بھی چناو ہونگے بھاجپا اپنے دم پر مضبوط سرکار بنائے گی: دوندر رانا

جموں وکشمیر میں جب بھی چناو ہونگے بھاجپا اپنے دم پر مضبوط سرکار بنائے گی: دوندر رانا

ناگالینڈ، آسام اور منی پور کے بعد جموں وکشمیر کے کچھ حصوں سے افسپا ہٹانے کا منصوبہ مرکز کے زیر غور

ناگالینڈ، آسام اور منی پور کے بعد جموں وکشمیر کے کچھ حصوں سے افسپا ہٹانے کا منصوبہ مرکز کے زیر غور

کشمیر کے سرکردہ تاجروں کی وزیر اعظم مودی سے دہلی میں ملاقات

کشمیر کے سرکردہ تاجروں کی وزیر اعظم مودی سے دہلی میں ملاقات

حد بندی کمیشن نے جموں و کشمیر کا دو روزہ دورہ مکمل کیا

حد بندی کمیشن نے جموں و کشمیر کا دو روزہ دورہ مکمل کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »