• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کا 80 سال کی عمر میں انتقال

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کا 80 سال کی عمر میں انتقال

by امت ڈیسک
30/12/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم خالدہ ضیاء طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے منگل کو اس خبر کی تصدیق کی۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق 80 سالہ خالدہ ضیا لیور سروسس میں مبتلا تھیں۔ ان کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ گٹھیا اور ذیابیطس کا بھی شکار تھیں اور دل کی بیماری میں بھی مبتلا رہیں۔

خالدہ ضیاء دو مرتبہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم رہیں۔ انہوں نے 1991 سے 1996 اور 2001 سے 2006 تک ملک کی قیادت کی۔ وہ سابق صدر اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے بانی ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں۔ ان کا بڑا بیٹا طارق رحمان، جو بی این پی کا قائم مقام صدر ہے، 2008 سے لندن میں مقیم تھا اور اس ماہ بنگلہ دیش واپس آیا تھا۔ ان کا چھوٹا بیٹا عرفات رحمان 2015 میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔سیاسی بحران کے درمیان، خالدہ ضیاء کو 6 اگست 2024 کو جیل سے رہا کیا گیا، اس کے بعد وہ بہتر علاج کے لیے لندن چلی گئیں، جہاں سے وہ چار ماہ بعد 6 مئی کو بنگلہ دیش واپس آئیں۔

کئی دہائیوں سے بنگلہ دیش کی سیاست دو رہنماؤں کے گرد گھومتی رہی، عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ اور بی این پی کی سربراہ خالدہ ضیا۔ میڈیا نے اس سیاسی دشمنی کو ’’بیگموں کی لڑائی‘‘ کا نام دیا۔ 1990 کے بعد تقریباً ہر انتخابات میں اقتدار شیخ حسینہ یا خالدہ ضیاء کے پاس رہا۔ دونوں رہنماؤں نے 1980 کی دہائی میں فوجی حکمرانی کے خلاف مشترکہ مہم چلائی تھی لیکن 1991 میں جمہوریت کی بحالی اور خالدہ ضیاءکی وزیر اعظم کے طور پر تقرری کے بعد ان کا سیاسی تنازعہ مزید گہرا ہو گیا۔

خالدہ ضیاء 1945 میں پیدا ہوئیں۔ ان کا سیاست سے کوئی خاندانی تعلق نہیں تھا۔ 1960 میں انہوں نے فوجی افسر ضیاء الرحمن سے شادی کی۔ 1971 میں بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے دوران ضیاء الرحمن نے ریڈیو پر آزاد بنگلہ دیش کے کا اعلان کیا۔ 1975 میں شیخ مجیب الرحمان کے قتل کے بعد، ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھ گیا، اور ضیاء الرحمان 1977 میں صدر بنے، انہوں نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی بنیاد رکھی۔ انہیں 30 مئی 1981 کو چٹاگانگ میں ایک فوجی بغاوت کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔

اپنے شوہر کے قتل کے بعد، بی این پی ٹوٹنا شروع ہو گئی، اور پارٹی رہنماؤں کے کہنے پر، خالدہ ضیاء نے 1984 میں پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی۔ 1991 میں پہلے جمہوری انتخابات میں اپنی کامیابی کے ساتھ، وہ بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔ خالدہ ضیا کی موت کو بنگلہ دیشی سیاست میں ایک دور کے خاتمے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہماچل پردیش میں کشمیری شال فروشوں کو ہراسانی کا سلسلہ جاری؛ جے کے ایس اے کا وزیرِ داخلہ امت شاہ کو خط، فوری مداخلت کی اپیل

Next Post

وادی کے کئی اضلاع میں وی پی این خدمات پر پابندی عائد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
Next Post
وادی کے کئی اضلاع میں وی پی این خدمات پر پابندی عائد

وادی کے کئی اضلاع میں وی پی این خدمات پر پابندی عائد

کشمیری عوام کو آج بھی مفتی صاحب کے وژن کی ضرورت ہے: وحید پرہ

وحید پرہ نے یو اے پی اے کے بیک وقت مقدمات پر دوہری سزا کا خدشہ ظاہر کیا

جموں و کشمیر حکومت کا آر اینڈ بی محکمہ میں مبینہ غیر قانونی ترقی پر انکوائری کا حکم

جموں و کشمیر حکومت کا آر اینڈ بی محکمہ میں مبینہ غیر قانونی ترقی پر انکوائری کا حکم

اسرائیل کا 2026 سے غزہ میں متعدد انسانی تنظیموں کی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان

اسرائیل کا 2026 سے غزہ میں متعدد انسانی تنظیموں کی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان

کشمیر کے دیہی علاقوں میں ٹریفک حادثات اور اموات میں کمی: ایس ایس پی ٹریفک رورل

کشمیر کے دیہی علاقوں میں ٹریفک حادثات اور اموات میں کمی: ایس ایس پی ٹریفک رورل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »