• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عمر عبداللہ سے ای ڈی کی پوچھ گچھ بی جے پی کی انتقام گیری پر مبنی سیاست: نیشنل کانفرنس

عمر عبداللہ سے ای ڈی کی پوچھ گچھ بی جے پی کی انتقام گیری پر مبنی سیاست: نیشنل کانفرنس

by امت ڈیسک
07/04/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبدا للہ جمعرات کی صبح نئی دہلی میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) کے دفتر میں پیش ہوئے جہاں منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی موصوف صبح ای ڈی کے دفتر پہنچے اور وہاں پہلے سے ہی موجود میڈیا کے نمائندوں سے کوئی بات کئے بغیر ہی سیدھے اندر چلے گئے۔حکام نے ای ڈی دفتر کے گردو پیش میں پہلے ہی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔دریں اثنا نیشنل کانفرنس کی جانب سے موصولہ بیان میں کہا گیا ہے کہ این سی نائب صدر عمر عبداللہ کو ای ڈی نے آج اس بنیاد پر پیش ہونے کے لئے دہلی بلایا تھا کہ تحقیقات کے سلسلے میں ان کی حاضری ضروری ہے۔بیان کے مطابق رمضان کا مقدس مہینہ ہونے اور دہلی میں ان کی رہائش گاہ نہ ہونے کے باوجود عمر عبداللہ نے سمن کو ملتوی یا مقام کی تبدیلی کی کوشش نہیں کی اور نوٹس کے مطابق ای ڈی کے سامنے حاضر ہوئے۔این سی نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے تحقیقاتی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کی عادت بنالی ہے اور یہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ آج تک بی جے پی کی بامعنی مخالفت کرنے والی کسی بھی سیاسی جماعت کو نہیں بخشا گیاہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ای ڈی ہو، سی بی آئی ہو، این آئی اے ہو یا پھر این سی بی سبھی کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ایک وقت تھا جب الیکشن کا اعلان الیکشن کمیشن کے ذریعے جاتا تھا لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ انتخابات کا اعلان ای ڈی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ حالیہ برسوں میں ہم نے دیکھا ہے کہ جہاں بھی ریاستی انتخابات ہونے والے ہیں، ای ڈی جیسی ایجنسیاں حرکت میں آتی ہیں اور اُن پارٹیوں کو نشانہ بناتی ہیں جو بی جے پی کو چیلنج کرتی ہیں۔نیشنل کانفرنس نائب صدر کو جاری کیا گیا سمن اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مچھلی پکڑنے کی اس مہم سے بی جے پی کو کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں ملے گا اور وقت آنے پر جموں وکشمیر کے عوام نیشنل کانفرنس کی بھر پور تائید کریں گے۔این سی بیان کے مطابق یہ سمن 5 اگست 2019 سے بھی پہلے شروع ہونے والی کردار کشی مہم کی ایک اور کڑی ہے، جب اس وقت کے گورنر جیسے آئینی عہدے کے حامل افراد کو بی جے پی کے مخالفین پر تہمت لگانے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ مشق سیاسی نوعیت کی ہے، عمر عبداللہ پھر بھی تفتیشی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں گے کیونکہ ان کی طرف سے کوئی غلط کام نہیں ہوا ہے اور وہ زیر تفتیش کسی معاملے میں ملزم نہیں ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پلوامہ میں فائرنگ، غیر مقامی ڈرائیورزخمی

Next Post

اننت ناگ میں سی آر پی ایف بینکر پر گرینیڈ حملہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
Next Post
اننت ناگ میں سی آر پی ایف بینکر پر گرینیڈ حملہ

اننت ناگ میں سی آر پی ایف بینکر پر گرینیڈ حملہ

رمضان المبارک کے پہلے جمعہ پر وادی کے اطرا ف واکناف میں رو ح پرور اجتماعات

رمضان المبارک کے پہلے جمعہ پر وادی کے اطرا ف واکناف میں رو ح پرور اجتماعات

نائرہ تہاب تصادم: 4 عسکریت پسند ہلاک، پولیس کا دعویٰ

سری گفوارہ بیجبہاڈہ میں انکاؤنٹر شروع، انٹرنیٹ سروس معطل

این آئی اے نے پونچھ کے نوجوان کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کیا

جموں و کشمیر ملی ٹینسی ساز ش کیس: این آئی اے نے خاتون سمیت 25افرادکےخلاف دہلی کی خصوصی عدالت میں چارج شیٹ پیش کیا

لیفٹیننٹ جنرل امردیپ سنگھ اوجلا کو سرینگر میں قائم 15 کور کا 51 ویں جنرل آفیسر کمانڈنگ مقرر کیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل امردیپ سنگھ اوجلا کو سرینگر میں قائم 15 کور کا 51 ویں جنرل آفیسر کمانڈنگ مقرر کیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »