• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عمران خان کے بعد آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی بھی مستعفی

عمران خان کے بعد آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی بھی مستعفی

تحریک انصاف کی جانب سے سردار تنویر الیاس نئے وزیراعظم نامزد

by امت ڈیسک
15/04/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(مظفرآباد) پاکستانی زیر انتظام کشمیر (آزاد جموں وکشمیر کشمیر) کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم خان نے عہدہ سنبھالنے کے محض 8 ماہ بعد ہی ان کی اپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔سردار عبدالقیوم نیازی نے صدر آزاد جموں و کشمیر کو بھیجے گئے استعفے میں کہا کہ ‘آزاد جموں و کشمیر کے آئین کے آرٹیکل 16 ون کے تحت میں بحیثیت وزیراعظم اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں’۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کی جانب سے استعفے کے بعد ان کی جماعت کے 25 اراکین کے دستخطوں سے جمع ہونے والی تحریک عدم اعتماد کی حیثیت ختم ہوگئی، جس میں سینئر وزیر سردار تنویر الیاس کو متبادل وزیراعظم منتخب کیا گیا تھا۔آزاد جموں و کشمیر کے آئین کے تحت تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں تحریک عدم اعتماد میں نامزد وزیراعظم سردار تنویر الیاس براہ راست منتخب ہوجاتے تاہم وزیراعظم کے استعفے کے بعد ایسا نہیں ہوگا۔آزاد جموں وکشمیر کے آئین کے آرٹیکل 18 فور کے تحت وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر معیاد کے خاتمے سے 3 دن پہلے ووٹنگ نہیں ہوسکتی یا جمع کرانے کے 7 دن کے اندر ووٹنگ ہوگی۔دو روز قبل آزاد جموں و کشمیر میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کے 25 اراکین نے پارٹی منشور پر عمل درآمد میں ناکامی اور بدانتظامی کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنے ہی وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف آزاد جموں اور کشمیر کے آئین کے آرٹیکل 18 کے تحت تحریک عدم اعتماد جمع کرادی تھی۔عدم اعتماد کی تحریک میں کہا گیا ہے کہ ‘وزیراعظم پارٹی کے منشور پر عمل درآمد نہ کرانے، بداتنظامی، اقربا پروری اور میرٹ کی خلاف ورزی اور مسئلہ کشمیر اجاگر نہ کرنے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اعتماد کھو چکے ہیں’۔مستعفی وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ ان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد جمع کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ‘میرا گناہ یہ تھا کہ میں نے نہ تو کرپشن کی اور نہ کسی اور کرپشن کرنے کی اجازت دے دی اور میری پیٹھ پر چھرا گھونپنے والوں کی منافقت پر افسوس ہے’۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا کوئی ایک رکن بھی موجود نہیں تھا۔سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے اپنا استعفیٰ سب سے پہلے پارٹی چیئرمین عمران خان کو بھیجا اور پھر ایک گھنٹے کے فرق سے صدر کو بھیج دیا’۔انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے ایک ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے اپنا کام جاری رکھیں گے۔سردار عبدالقیوم نیازی کا کسی کا نام لیے بغیر کہنا تھا کہ ‘یہ واضح ہونا چاہیے کہ میں چوروں اور ڈکیتوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا’۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے سینئر وزیر سردار تنویر الیاس سمیت 4 وزرا اور ایک مشیر کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا تھا۔انہوں نے مذکورہ وزرا اور مشیر پر بدعنوانی اور مشکوک سرگرمیوں کا الزام عائد کیا تھا۔برطرف وزرا میں سینئر وزیر تنویر الیاس کے پاس فزیکل پلاننگ، ہاؤسنگ اور سیاحت کا قلمدان تھا، عبدالمجید خان کے پاس وزارت خزانہ، خواجہ فاروق احمد کے پاس وزیر برائے لوکل گورنمنٹ اور شہری ترقی خواجہ فاروق احمد اور علی شان سونی کے پاس خوراک کی وزارت تھی.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 8 مئی کو جموں کے دورے پر وارد ہونگے

Next Post

اگلے5 برسوں میں جموں و کشمیر میں بجلی مفت ہوگی: ڈاکٹر جتندر سنگھ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
Next Post
اگلے5 برسوں میں جموں و کشمیر میں بجلی مفت ہوگی: ڈاکٹر جتندر سنگھ

اگلے5 برسوں میں جموں و کشمیر میں بجلی مفت ہوگی: ڈاکٹر جتندر سنگھ

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

پلوامہ ڈی سی آفس میں تعینات سی آر پی ایف اہلکار کی مشکوک حالات میں فوت

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

رنگریٹ سرینگر میں فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

رزق کی تلاش اور اسلام

رزق کی تلاش اور اسلام

گوشہ بگ پٹن میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

گوشہ بگ پٹن میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »